بیلفاسٹ:انڈیا نے سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوراج سنگھ کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت انڈیا نے بیلفاسٹ میں جنوبی افریقہ کو ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ سٹورمونٹ میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش کی وجہ سے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور اسے اکتیس اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے فتح کے لیے بھارت کو ایک سو انچاس رن کا ہدف فراہم کیا تھا جو کہ بھارت نے اکتیسویں اوور کی دوسری گیند پر صرف چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اکتیس اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو اڑتالیس رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے چار کھلاڑی صرف چوبیس کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کی جانب سے ہرشل گبز اور جسٹن کیمپ نے نصف سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔ ہرشل گبز چھپن جبکہ کیمپ اکسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان ننانوے رن کی شراکت ہوئی۔ بھارت کی جانب سے اجیت اگرکر، سچن تندولکراور سورو گنگولی نے دوت دو وکٹیں حاصل کیں۔ 149 رن کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے ابتدائی کھلاری بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور اوپنرز گنگولی اور تندولکر بالترتیب اٹھارہ اور آٹھ جبکہ گوتم گمبھیر صرف پانچ کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم کپتان راہول ڈراوڈ اور یوراج سنگھ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور بھارت کا سکور ایک سو آٹھ تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر ڈراوڈ چھتیس رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ ڈراوڈ کو آؤٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقی بالر مزید کوئی انڈین وکٹ نہ حاصل کر سکے اور یوراج سنگھ اور دھونی نے اپنی ٹیم کو آخری اوور میں فتح سے ہمکنار کروا دیا۔ اس سیریز کی خاص بات بھارتی بلے باز سچن تندولکر کے ایک روزہ کرکٹ میں پندرہ ہزار رن رہے۔ وہ دنیائے کرکٹ میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ یاد رہے کہ سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں سے پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جبکہ دوسرا بھارت نے جیتا تھا۔ | اسی بارے میں سچن تندولکر کے پندرہ ہزار رنز29 June, 2007 | کھیل بیلفاسٹ: انڈیا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا 24 June, 2007 | کھیل ثانیہ کا تندولکر کو خراجِ تحسین30 June, 2007 | کھیل انڈیا: کوچ اور اب منیجر کے مسائل16 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||