بیلفاسٹ: انڈیا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا نے بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کو بارش سے متاثر ہونے والے ایک روزہ میچ میں نو وکٹوں سے باآسانی ہرا دیا۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے کی بیٹنگ دی اور اس کی ٹیم مقررہ پچاس اووروں میں صرف ایک سو ترانوے رن ہی بنا سکی۔ انڈیا کو بارش کی وجہ سے انتالیس اووروں میں ایک سو اکہتر رن کا ہدف دیا گیا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پینتیس اووروں میں حاصل کر لیا۔ سب سے زیادہ سکور گوتم گھمبیر نے کیا جنہوں نے اسی رن بنائے۔ سوورو گنگولی نے چوہتر رن بنائے۔ انڈیا کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی سچن تندولکر تھے جنہیں چار کے سکور پر راجر ویلن نے بولڈ کیا۔ راجر ویلن نے کامیابی اپنے پہلے ایک روزہ میچ کے پہلے اوور میں حاصل کی۔ انڈیا کی طرف سے سریسانتھ اور چاولہ نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ آئرلینڈ کے لیے نیال او برائن نے باون رن بنائے اور یہ ان کی ایک روزہ میچوں میں چوتھی نصف سنچری تھی۔ | اسی بارے میں میرپور: انڈیا نے سیریز جیت لی28 May, 2007 | کھیل انڈیا ون ڈے سیریز جیت گیا12 May, 2007 | کھیل انڈیا: کوچ اور اب منیجر کے مسائل16 June, 2007 | کھیل سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا23 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||