BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 May, 2007, 17:08 GMT 22:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تنازعہ سچن تندولکر پر حق کا

سچن تندولکر
آئی کونکس اور تندولکر کوصرف بیان دینے کے لیے بلایا گيا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ اور نائیکی کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔
کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ایڈی ڈاس نے تجارتی امور کے حقوق کے کمیشن ’ایم آر ٹی پی سی‘ میں سچن تندولکر کو اشتہارت کے لیے استعمال کرنے پر اپنی مخالف کمپنی نائیکی اور بھارتی کرٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

ایڈی ڈاس کا کہنا ہے کہ سچن تندولکر نے صرف ان کے ساتھ اشتہار کا معاہدہ کر رکھا ہے اور معاہدے کے تحت ذاتی طور پر وہ کسی دوسری کمپنی کے اشتہارت نہیں کر سکتے۔ ایڈی ڈاس نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ سچن تندولکر کو بھی اسی بارے میں ہدایت جاری کرے۔

نائیکی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک معاہد کیا تھا جس کے تحت کھلاڑی کھیل کے دوران کپڑوں پر نائیکی کے لوگو استعمال کرتے ہیں۔ ایڈی ڈاس کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کھیل کے بعد ذاتی اشتہارات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نرجن شاہ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’اس کی تفصیلات ابھی ہمیں معلوم نہیں ہیں اور بورڈ کا قانونی شعبہ اس بارے میں غور و فکر کر کے اپنی حکمت عملی تیار کرےگا‘۔

ایڈی ڈاس نے اپنی درخواست میں کرکٹ بورڈ، نائیکی، سچن تندولکر اور ان کی مینیجر کمپنی آئی کونکس کو کمیشن کے سامنے جواب کے لیے طلب کیا ہے۔

کمپنی کے وکیل شیلندر کے کپور نے کہا کہ آئی کونکس اور تندولکر کوصرف بیان دینے کے لیے بلایا گيا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ اور نائیکی کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اس معاملے پر آئندہ سماعت جولائی میں ہوگی تب کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے یونیفارم کے لیے نائیکی کے ساتھ پانچ برس کا ایک معاہدہ کر رکھا ہے۔ دو ہزار پانچ میں اس کی نیلامی ہوئی تھی جسے نائیکی نے تقریباً دو کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا۔ اس بولی میں ایڈی ڈاس دوسرے اور ریباک تیسرے نمبر پر رہا تھا۔

اسی بارے میں
فیراری مصیبت بن گئی
11 August, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد