BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 August, 2003, 14:43 GMT 18:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیراری مصیبت بن گئی
سچن کا نیا چھکا لاکھوں ڈالر ڈیوٹی معاف کروانا ہے۔
سچن کا نیا چھکا لاکھوں ڈالر ڈیوٹی معاف کروانا ہے۔

سچن تندولکر کو تحفے میں دی جانے والی لگژری کار فیراری جس پر انہوں نے بھارتی حکومت سے درآمدی ڈیوٹی معاف کرالی تھی، ان کے لئے مصیبت بن گئی ہے

تندولکر کو کار ریسنگ کے چیمپیئن مائیکل شو ماکر نے فیراری تھری سکسٹی موڈینہ سر ڈان بریڈ مین کا انتیس ٹیسٹ سینچریوں کا ریکارڈ توڑنے پر تحفے میں دی تھی۔ انہوں نے بھارت میں دو لاکھ پینتالیس لاکھ ڈالر کی درآمدی ڈیوٹی معاف کروائی ہے۔

حکومت کی طرف سے اس گاڑی پر سے درآمدی ڈیوٹی معاف کرنے کے فیصلے کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس سےتندولکر کی شہرت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بھارت کی دائیں بازو کی جماعت شیو سینا کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ ’جب سچن نے اپنی پانچ نسلوں تک کے لئے کما لیا ہے تو اسے اس طرح کے مالی فوائد لینے کا کوئی حق نہیں پہنچتا‘۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی طرف سے کی گئی ایک رائے شماری میں لوگوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اخبار کے ایک قاری وجے کلانتری کا کہنا تھا ’ ایک طرف تو سچن کے لئے یہاں تک کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف جیت کر آنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سامان کی گھنٹوں تلاشی لی جا رہی ہے۔ جب سچن یہ رقم ادا کر سکتے ہیں تو انہیں ڈیوٹی ادا کرنا چاہئے‘۔

تاہم سب ایسا نہیں سوچتے۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ولاس راؤ دیش مکھ کا کہنا ہے: ’سچن نے بھارت کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے تو ہمیں کم از کم ان کے لئے اتنا تو کرنا ہی چاہئے‘۔

تندولکر نے خود اس پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سچن تندولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں اکتیس سنچریاں بنائی ہیں اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں چونتیس سنچریوں اور بارہ ہزار دو سو انیس رن کے ساتھ وہ دنیا کے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بھارت کے امیر ترین کھلاڑی بھی ہیں جنہیں ہندوستان میں کاروں سے لیکر مشروبات بنانے والی کئی کمپنیاں لاکھوں ڈالر سالانہ کی سپانسر شپ ادا کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد