BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 September, 2007, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کی دس رنز سے شکست
وِٹوری اور برینڈن
نیوزی لینڈ کی جیت میں کپتان ڈینیئل وِٹوری کا اہم کردار تھا
اتوار کو جنوبی افریقہ میں جاری کرکٹ کے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔

جوہانس برگ میں ہونے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جیت میں سپن بالر اور کپتان ڈینیئل وِٹوری نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں بیس رنز دے کر بھارت کی چار وکٹیں گرائیں۔

بھارت کو نیوزی لینڈ کی جانب سے بیس اوورز کے اس میچ میں ایک سو اکانوے رنز کا ہدف ملا۔ اتنے بڑے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بھارتی اوپنرز نے انتہائی عمدہ اور تیز بیٹنگ کے ساتھ اپنی اننگ کا آغاز کیا۔

بھارتی اووپنرز ورِندر سہواگ اور گوتم گمبھیر پانچ اوورز تک پِچ پر ڈٹے رہے۔ اس دوران ان دونوں نے گیارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ بھارت کی پہلی وکٹ نیوزی لینڈ کے بالر جیکب اورم کی طرف سے چھٹے اوور میں اس وقت گری جب ورِندر سہواگ ایک فُل ٹاس گیند پر طاقتور شارٹ لگانے میں ناکام ہو گئے اور سٹائرس نے ان کا کیچ پکڑا۔ سہواگ نے سترہ گیندوں پر چالیس رنز بنائے۔

گوتم گمبھیر
گوتم گمبھیر نے بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنائے

اگلے اوور میں بھارت کے بلے باز آر وی اٹھاپا صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے جس کے بعد کپتان کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اوپنر گوتم گمبھیر کے ساتھ مل کر گیارہویں اوور تک بھارت کا مجموعی سکور 104 تک پہنچایا۔

ڈینئیل وِٹوری کے اسی اوور میں گمبھیر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے تینتیس گیندوں پر اکاون رنز میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ بھارتی کپتان دھونی چودہویں اوور میں سٹائرس کی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے چوبیس رنز بنائے جبکہ ان سے پہلے یووراج سنگھ بھی نیوزی لینڈ کے جیتن پٹیل کے اوور میں آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سترہواں اوور کپتان ڈینئل وِٹوری نے کروایا اور اس اوور میں انہوں نے چھ رنز دے کر بھارت کی دو وکٹیں گرائیں۔ اس موقع پر بھارت کا مجموعی سکور 151 تھا اور اس کی تین وکٹیں باقی رہ گئی تھیں۔

آخری تین اوورز میں بھارت کے بلے باز صرف انتیس رنز کا اضافہ کر سکے جبکہ انہیں جیتنے کے لیے 40 رنز کی ضرورت تھی۔ بھارت کی ٹیم پورے بیس اوورز کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی اور دس رنز سے یہ میچ ہار گئی۔

مہندرا دھونی
بھارتی کپتان مہندرا دھونی رن آؤٹ ہوئے

نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئیل وِٹوری کو ان کی عمدہ بالنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھی بیٹنگ کے ساتھ نہیں ہوا اور دوسرے ہی اوور میں اس کے اوپنر لُو وِنسنٹ صرف تین رنز پر آر پی سنگھ کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد نویں اوور میں پی جی فُلٹن ہربھجن سنگھ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

مزید دو اورز کے بعد بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے نیوزی لینڈ کے اوپنر برینڈن مکلّم کو آؤٹ کیا۔ مکلّم نے اکتیس گیندوں پر پینتالیس رنز بنائے۔

گیارہویں اوور میں نیوزی لینڈ کے بلے باز دباؤ کا شکار ہوتے ہوئے نظر آئے اور راس ٹیلر اور سکاٹ سٹائرس کی وکٹیں تیزی سے گریں۔

تاہم کریگ میکملّن اور جیکب اوورم نے نیوزی لینڈ کے بڑے سکور میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارتی بالر یووراج سنگھ کی طرف سے سولہویں اوور میں اوورم نے دو چھکے جبکہ میکملّن نے ایک چھکا اور ایک چوکا مارا۔ اس اوور میں یووراج سنگھ کو پچیس رنز پڑے۔

مکلّم اور آر پی سنگھ
بھارتی بالر آر پی سنگھ کی مکلّم کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش

اٹھارہواں اوور بھی بھارت پر بہت بھاری پڑا۔ شری شانت کے اس اوور میں میکملّن نے دو چھکے مارے اور مزید ایک رن لینے کے بعد اوورم بیٹنگ اینڈ پر آ گئے۔ ایک بال ضائع کرنے کے بعد اوورن نے بھی ایک چھکا مار اور شری سانت کی آخری گیند پر ایک اور چھکے کی کوشش میں وہ آر پی سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

جیکب اوورم نے پینتیس رنز بنائے جبکہ میکملّن آخری اوور میں تیئس گیندوں پر چوالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی بالر آر پی سنگھ کے اس آخری اوور میں نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے تک نیوزی لینڈ نے ایک سو نوّے رنز بنا لیے۔

سُپر ایٹ راؤنڈ کے گروپ ای میں بھارت کا اگلا میچ بدھ کو انگلینڈ کے ساتھ ہو گا۔

شری سانتانڈیا، نیوزی لینڈ
پہلے سُپر ایٹ میچ میں بھارت دس رنز سے ہار گیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد