بنگلہ دیش فاتح، ویسٹ انڈیز باہر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے گروپ اے کے ایک میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز اس سے قبل جنوبی افریقہ سے بھی ہار چکا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو چونسٹھ رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف اٹھارہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کی پہلی سنچری بنانے والے کرس گیل تیسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ سمتھ اکاون رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹاپ سکورر رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے آفتاب نے انچاس گیندیں کھیل کر باسٹھ اور محمد اشرفل نے ستائیس گیندوں پر اکسٹھ رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردا ادا کیا۔ اشرفل نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری سکور کی۔ اشرفل نے اپنی اننگز کے دوران سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے تماشائیوں کو محظوظ کرنے کے بعد اب وہ آؤٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لیے چونتیس گیندوں پر اٹھائیس رنز درکار تھے اور وکٹ پر موجود آفتاب نے یہ ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھائی۔ |
اسی بارے میں اپ سیٹ، آسٹریلیا زمبابوے سے ہارگیا12 September, 2007 | کھیل آفریدی چھاگئے، پاکستان جیت گیا12 September, 2007 | کھیل ورلڈ ٹوئنٹی 20: جنوبی افریقہ کی فتح11 September, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||