زمبابوے نے آسٹریلیا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے دوسرے روز ایک میچ میں زمبابوے نے ایک روزہ کرکٹ کے عالمی چیمپیئن اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اڑتیس رنز بنائے۔ زمبابوے کے کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور بعض انتہائی مشکل کیچ پکڑ کر آسٹریلیوی بلے بازوں کو باندھ کر رکھ دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہاج پینتیس رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ دوہرے ہندسے تک پہنچنے والے دوسرے بلے بازوں میں سائمنڈز (35 رنز)، ہسی (15 رنز) اور لی (12 رنز) شامل تھے۔
زمبابوے کی طرف سے چیگمبرا نے بیس رنز دے کر تین اور برینٹ نے انیس رنز دے کر دو آسٹریلیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ زمبابوے نے مطلوبہ ہدف اس وقت پورا کر لیا جب آخری اوور کی ابھی ایک گیند باقی تھی۔ زمبابوے کے وکٹ کیپر بلے باز ٹیلر نے پینتالیس گیندوں پر ساٹھ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے کلارک سب سے کامیاب بالر رہے، جنہوں نے چوبیس رنز دے کر زمبابوے کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر انٹرویو دیتے ہوئے آسٹریلیوی کپتان رکی پونٹگ کا کہنا تھا ’ہمیں ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے اپنا رویہ بدلنا ہوگا ۔۔۔ ہمیں اس کا سنجیدگی سے احترام کرنا پڑے گا۔‘
زمبابوے کے کپتان نے برینڈن ٹیلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’ہمیں ضرورت تھی کہ کوئی ذمہ داری کا ثبوت دے اور ٹیلر نے یہ کر دکھایا۔‘ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے ٹیلر کا کہنا تھا کہ ٹیم کی فتح سے ان کے ہم وطنوں کو خوش ہونے کا موقع ملا ہوگا۔ یاد رہے کہ زمبابوے میں صدر رابرٹ موگابے کی حکومت میں کافی سیاسی بے چینی پائی جاتی ہے۔ |
اسی بارے میں آفریدی چھاگئے، پاکستان جیت گیا12 September, 2007 | کھیل ورلڈ ٹوئنٹی 20: جنوبی افریقہ کی فتح11 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||