BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 August, 2007, 11:39 GMT 16:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوسف، عبدالرزاق ٹیم سے باہر

محمد یوسف کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے
مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف اور آل راؤنڈر عبدالرزاق ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے منگل کو جس پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں ان دونوں کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ محمد یوسف والدہ کی بیماری اور عبدالرزاق بخار کے سبب کیمپ سے چلے گئے تھے لیکن ان دونوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے بارے میں کافی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھیں۔
چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد نے پریس کانفرنس میں محمد یوسف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ انہیں آرام دینا اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کو ڈراپ کرنے کا مقصد ان کی بے عزتی نہیں ہے۔ وہ ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں جن کی ٹیم کو ٹیسٹ اور پچاس اوورز کی کرکٹ میں ضرورت ہے۔

چیف سلیکٹر سے سوال کیا گیا کہ کیا مصباح الحق ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آئیڈیل ہوسکتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ آئیڈیل چوائس ہیں۔ انہیں کافی دنوں سے کیمپ میں دیکھا اور پرکھا جارہا ہے اور بیٹسمین کے لیے عمر رکاوٹ نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ایک ایسے بیٹسمین کی ضرورت ہے جو وکٹ پر ٹھہر سکے۔

واضح رہے کہ 33 سالہ مصباح الحق حیران کن طور پر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کئے جانے کے بعد پاکستانی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ غیرمتاثر کن کارکردگی کے سبب وہ اکتوبر2004 کے بعد سے پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں رہے۔

مصباح الحق بارہ ون ڈے انٹرنیشنل میں صرف305 رنز اور پانچ ٹیسٹ میں صرف120 رنز ہی بناسکے ہیں۔

چیف سلیکٹر صلاح الدین نے کہا کہ شعیب اختر مکمل فٹ ہیں۔ واضح رہے کہ شعیب اختر کراچی کے کیمپ میں کھیلے گئے آٹھ پریکٹس میچوں میں سے صرف ایک میچ ہی کھیل سکے لیکن ان کی فٹنس مستقل سوالیہ نشان بنی رہی۔

محمد سمیع کو ڈراپ کرنے کے بارے میں چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ راؤ افتخار کی کارکردگی میں بہتری رہی ہے لہذا محمد آصف، شعیب اختر اور عمر گل کےساتھ انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر بھی فٹ نہ ہونے کے سبب کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

گیارہ سے چوبیس ستمبر تک جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پندرہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شعیب ملک ( کپتان)، سلمان بٹ، محمد حفیظ، عمران نذیر، یونس خان، یاسرعرفات، شاہد آفریدی، مصباح الحق، کامران اکمل، عمرگل، شعیب اختر، محمد آصف، راؤافتخار، عبدالرحمان اور فواد عالم۔

اسی بارے میں
محمد یوسف وکٹ سے ناخوش
12 November, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد