محمد یوسف کیمپ سے چلے گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف کراچی میں جاری قومی کیمپ سے چلے گئے ہیں۔ اس کی وجہ انہوں نے والدہ کی بیماری بتائی ہے تاہم ذرائع اسے ان اطلاعات کے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں جو انہیں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے ضمن میں کافی دنوں سے سامنے آرہی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں محمد یوسف نے نہ صرف حصہ نہیں لیا بلکہ وہ اپنا کٹ بیگ بھی ساتھ لے گئے جو اس بات کا اشارہ تھا کہ وہ کیمپ میں مزید شرکت کا ارادہ نہیں رکھتے جو اتوار کو ختم ہونے والا ہے۔ محمد یوسف کے علاوہ ٹیم منیجر اور چیف سلیکٹر نے بھی اس معاملے پر یہی موقف اختیار کیا ہے کہ وہ والدہ کی بیماری کے سبب کیمپ سے چلے گئے ہیں۔ جب چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو سے محمد یوسف کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کی قیاس آرائیوں پر تبصرے کے لیے کہا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ محمد یوسف سمیت ہر کرکٹر سلیکشن کے لیے زیر غور آئے گا۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان دس اگست کومتوقع ہے۔ محمد یوسف گزشتہ سال کے سب سے کامیاب بیٹسمین تھے جنہوں نے کیلنڈر ائر میں سب سے زیادہ رنز کا اکتیس سالہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا اور جب انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑی تو جن کرکٹرز نے کپتانی کی خواہش ظاہر کی ان میں محمد یوسف بھی پیش پیش تھے لیکن قرعہ شعیب ملک کے نام نکلا۔ | اسی بارے میں ’انضمام کو کیمپ میں بلائیں گے‘23 July, 2007 | کھیل انضمام سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر16 July, 2007 | کھیل پاکستان:ممکنہ 30 کھلاڑیوں کا اعلان10 July, 2007 | کھیل شعیب کی پاکستانی ٹیم میں واپسی16 June, 2007 | کھیل ٹیم کا اعلان، آصف نئے نائب کپتان07 May, 2007 | کھیل شعیب ملک کی صلاحیت کا امتحان19 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||