BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 July, 2007, 12:33 GMT 17:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انضمام کو کیمپ میں بلائیں گے‘

انضمام الحق
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ میں انضمام الحق کو بلایا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان انضمام الحق کو ستائیس جولائی سے کراچی میں شروع ہونے والے قومی کرکٹ کیمپ میں مدعو کرنے کا ارادہ تو نہیں رکھتا البتہ انہیں ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انضمام الحق کو کراچی کے تربیتی کیمپ میں شامل نہ کیے جانے کے بارے میں چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے بی بی سی کو بتایا کہ چونکہ اس وقت پاکستانی ٹیم کی تیاری ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر کی جارہی ہے لہذٰا انضمام الحق کو اس میں شامل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ پہلے ہی محدود اوورز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تربیتی کیمپ میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے میچز کھیلے جائیں گے۔ صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے جو فٹنس کیمپ لگایا جائےگا اس میں یقیناً انضمام الحق کو مدعو کیا جائے گا اور اس وقت تک نئے کوچ جیف لاسن بھی آ چکے ہوں گے۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ستمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچنے والی ہے۔ وہ دورے کا آغاز کراچی میں سہ روزہ میچ سے کرے گی۔ اس دورے میں اسے دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔

صلاح الدین صلو نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ سے محمد یوسف کو ڈراپ کیے جانے کی قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا انتخاب کراچی کے کیمپ میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچز کے بعد ہی ہوگا اور فی الحال سلیکٹرز یہ سوچ رہے ہیں کہ زیادہ تجربے کو ترجیح دیں یا نوجوانوں کو زیادہ مواقع دیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور ہو رہا ہے لیکن کسی کھلاڑی کو ڈراپ کیے جانے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا ہے۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اعلان کی آخری تاریخ آئی سی سی نے گیارہ اگست مقرر کی ہے۔ جنوبی افریقہ میں گیارہ سے چوبیس ستمبر تک ہونے والے اس پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم گروپ ڈی میں بھارت اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ ہے۔ بارہ ستمبرکو اس کا مقابلہ سکاٹ لینڈ اور چودہ ستمبر کو بھارت سےہوگا۔ یہ دونوں میچز ڈربن میں ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد