’انضمام نہیں، بورڈ ذمہ دار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے انضمام الحق کو تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ورلڈ کپ کی شکست کا تنہا ذمہ دار قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کے بارے میں آمر اور خود سر جیسے سخت الفاظ استعمال کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان سابق ٹیسٹ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ ہے۔ سابق کپتان معین خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ رواج ہے کہ ناکامی کی ذمہ داری کے لئے کسی کو قربانی کا بکرا بنادیا جائے۔ ’اس وقت کرکٹ بورڈ کے حکام اور سابق سلیکٹرز سب ہی شور مچارہے ہیں کہ انضمام الحق بے پناہ اختیارات کے مالک تھے۔ اگر ایسا تھا اور ان کے خیال میں اگر یہ غلط تھا تو انہوں نے اسے کیوں نہیں روکا، سلیکٹرز نے استعفی کیوں نہیں دیا؟‘
سابق کپتان جاوید میانداد نے ایک اخباری انٹرویو میں کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے ایک ڈائریکٹر ڈھائی سال سے اہم فیصلوں میں شریک رہے، وہ کیسے تحقیقاتی کمیٹی میں بیٹھ کر انضمام الحق کو تنہا مورد الزام ٹھہرا سکتے ہیں؟ جاوید میانداد نے سوال کیا کہ اگر انضمام الحق اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے تھے تو بورڈ کیوں خاموش تماشائی بنا رہا۔ان کے خیال میں کرکٹ بورڈ کے افسران بالا کی بھی چھٹی ہونی چاہئے جو بڑی بڑی تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رہے ہیں لیکن غریب ملازمین کو ملازمتوں سے نکالا جارہا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی پاکستانی کرکٹ کے لئے بے پناہ خدمات ہیں، ان کے بارے میں کمیٹی نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ افسوسناک بات ہے۔ ایک اور سابق کپتان راشد لطیف کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تنہا انضمام الحق پر ورلڈ کپ کی شکست کی ذمہ داری عائد کرنا ناانصافی ہے۔ ’یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نااہلی ہے جس نے پہلے تو انضمام الحق کو اختیارات دیے اور اب وہ شورمچا رہا ہے۔‘ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ اگلی تحقیقاتی کمیٹی کب بنے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں میرٹ کے بغیر لوگ اہم عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں اور کوچ کے لئے اشتہار دیا جارہا ہے۔ ایسا کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ | اسی بارے میں دس ہزار کا سوچ رہا ہوں: انضمام27 April, 2007 | کھیل میچ فکسنگ خارج از امکان: اعجاز بٹ24 April, 2007 | کھیل شعیب ملک کی صلاحیت کا امتحان19 April, 2007 | کھیل ’شکست قسمت کی خرابی نہیں‘09 April, 2007 | کھیل ’میچ فکسنگ کے الزامات بے بنیاد‘05 April, 2007 | کھیل ’ٹیم کھیلنے نہیں پکنک پر گئی تھی‘18 March, 2007 | پاکستان ’دو میچ ہارے تو کیا پاکستانی نہیں‘31 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||