BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 May, 2007, 11:22 GMT 16:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہار کی وجہ انضمام کا آمرانہ رویہ تھا‘

سابق کپتان انضمام الحق
انضمام ہر سطح پر اپنی بات کو حرف آخر سمجھتے تھے: اعجاز بٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایویلیوایشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ عالمی کپ میں پاکستان کی بری کارکردگی کی بڑی وجہ انضمام الحق کا آمرانہ رویہ تھا جبکہ اس شکست میں میچ فکسنگ کے کوئی عوامل نہیں تھے۔

کمیٹی کے سربراہ اعجاز بٹ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں ان اسباب کے بارے میں بتایا جو عالمی کپ میں شکست کی وجہ بنے۔ دس صفحات پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ میں پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز بھی دی گئیں۔

عالمی کپ میں آئر لینڈ کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ اعجاز بٹ نے کہا کہ انضمام الحق بلا شبہ بہت عظیم کرکٹر ہیں لیکن بحثیت کپتان انہوں نے اپنا کردار صحیح طور پر نہیں نبھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انضمام کے ’آمرانہ رویے‘ سے پاکستان کی ٹیم کو نقصان پہنچا۔ وہ ہر سطح پر اپنی بات کو حرف آخر سمجھتے تھے۔ ٹیم کے انتخاب میں بھی ان کا عمل دخل زیادہ ہوتا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ایک سلیکٹر عالمی کپ کے دوران ویسٹ انڈیز خاص طور پر پلئنگ الیون کی سلیکشن میں مشورے کے لیے موجود تھے مگر انہیں ٹیم میٹنگ میں بھی نہیں بلوایا جاتا تھا اور سب فیصلے انضمام ہی کرتے تھے۔

’انضمام کا عمل دخل‘
انضمام الحق بلا شبہ بہت عظیم کرکٹر ہیں لیکن بحثیت کپتان انہوں نے اپنا کردار صحیح طور پر نہیں نبھایا۔ ان کے آمرانہ رویے سے پاکستان کی ٹیم کو نقصان پہنچا
اعجاز بٹ

اعجاز بٹ نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران کمیٹی نے انضمام سے دریافت کیا کہ آپ پر الزام ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں دخل دیتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ جب میں سلیکشن کمیٹی کو کسی کھلاڑی کو ٹیم میں رکھنے کے لیے کہتا ہوں تو وہ اس کھلاڑی کو رکھ لیتے ہیں اس میں میرا کیا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تجویز ہے کہ انضمام کو نہ تو ٹیم کی قیادت دی جائے بلکہ انہیں کسی قسم کی کرکٹ کے لیے بھی ٹیم میں نہ رکھا جائے۔

اعجاز بٹ نے سابق سلیکشن کمیٹی پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ ٹیم کی سلیکشن میں ان کا کردار نہ ہونے کہ برابر تھا۔

اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ عالمی کپ کے لیے سکواڈ پندرہ کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ بارہ کھلاڑیوں کا تھا دو فاسٹ بالر ان فٹ ہونے کے سبب نہیں گئے تھے جبکہ شاہد آفریدی پر دو میچز کی پابندی تھی۔

سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان فٹ کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے سبب ٹیم کا کم کھلاڑیوں کے ساتھ عالمی کپ میں جانا بھی ایک غلط بات تھی۔

وکٹوں کا جائزہ نہیں لیا گیا
تمام ملکوں سے آفیشلز ویسٹ انڈیز میں وکٹیں دیکھنے گئے لیکن پاکستان سے کسی نے جا کر وکٹوں کا جائزہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
سربراہ ایویلیوایشن کمیٹی

اعجاز بٹ نے کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین پر بھی کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں شریک تمام ممالک نے کافی پہلے سے عالمی کپ کے لیے تیاری کر رکھی تھی لیکن پاکستان کی کوئی تیاری نہیں تھی۔’ ہم سے تو بہتر بنگلہ دیش کی ٹیم کی تیاری تھی اور اس کے ذمہ دار کرکٹ بورڈ کے سابق اہلکار ہیں۔‘

اعجاز بٹ سے دریافت کیا گیا کہ اگر سابق بورڈ اس کا ذمہ دار ہے تو یہ ذمہ داری کیا اس کمیٹی کے ایک رکن سلیم الطاف پر عائد نہیں ہوتی کیونکہ وہ سابق بورڈ میں ڈاریکٹر کرکٹ آپریشن تھے اس بات کا جواب سلیم الطاف نے خود دیا اور کہا کہ ٹیم کی تیاری اور انتخاب کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہوتی ہے اور ڈاریکٹر کرکٹ آپریشنز کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

اعجاز بٹ نے ایک اور وجہ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں سے آفیشلز ویسٹ انڈیز میں وکٹیں دیکھنے گئے لیکن پاکستان سے کسی نے جا کر وکٹوں کا جائزہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

بی بی سی نے بعد ازاں اعجاز بٹ سے دریافت کیا کہ کیا وکٹوں کا جائزہ نہ لینے کی ذمہ داری موجودہ بورڈ کی ہے اور دو ان فٹ فاسٹ بالرز شعیب اختر اور محمد آصف کو آخری وقت میں ٹیم میں رکھنے پر بھی کیا موجودہ بورڈ ذمہ دار ہو سکتا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو پن پوائنٹ نہیں کر سکتے اور ان کو موجودہ بورڈ نے یہ کام دیا تھا کہ وہ شکست کے اسباب کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کریں البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ اس شکست کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا سب ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔

’میرا کیا قصور ہے‘
 پوچھ گچھ کے دوران کمیٹی نے انضمام سے دریافت کیا کہ آپ پر الزام ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں دخل دیتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ جب میں سلیکشن کمیٹی کو کسی کھلاڑی کو ٹیم میں رکھنے کے لیے کہتا ہوں تو وہ اس کھلاڑی کو رکھ لیتے ہیں اس میں میرا کیا قصور ہے
اعجاز بٹ نے کہا کہ رپورٹ میں کافی تفصیلات ہیں اور انہوں نے بڑی ایمانداری اور انصاف پسندی سے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس صفحات کی اس رپورٹ میں کمیٹی نے ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے تجاویز دی ہیں جن میں انفرا سٹرکچر کو بہتر بنانا گراؤنڈز اور وکٹس کو بہتر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی اچھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ماضی میں استعمال نہیں کیا گیا۔

اعجاز بٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس اور نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور کرکٹ بورڈ کے آئین کو فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔

عالمی کپ میں پاکستان کی ٹیم کے میڈیا مینجر پی جے میر کے پاکستان کی ٹیم کے مذہبی رجحان کے متعلق بیان دینے پر اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ یہ پی جے میر کی ایک نان سینس بات تھی انہوں نے کمیٹی کو تو ایسی کوئی بات نہیں کی اور باہر جا کر میڈیا میں ہی فضول بیان دے دیا جو کہ ان کا ایک غلط اقدام تھا۔

عالمی کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آئر لینڈ سے شکست کے بعد پہلے مرحلے سے باہر ہو جانے کی وجوہات جاننے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کی سربراہی میں یہ تین رکنی ایویلیوایشن کمیٹی بنائی تھی جس نے تقریبًا ایک ماہ تک اس ہار کے عوامل جاننے کے لیے پاکستان کی کرکٹ ٹیم، سابق کرکٹرز بورڈز کے موجودہ اور سابق اہلکاروں سے بات چیت کرنے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی ہے۔

انضمام الحق کھیل اور مذہب
نمازیں شکست کی وجہ نہیں: انضمام الحق
شعیبانضمام کہتے ہیں:
شعیب سے اختلافات نہیں، مسئلہ فسٹنس ہے
میچ بچ سکتا تھامیچ بچ سکتا تھا
بلے باز اچھا کھیل پیش کرتے تومیچ بچ سکتا تھا
انضمام الحق مسئلہ توساکھ کا ہے
انضمام کیوں جذباتی ہوئے؟ عبدالرشید شکور
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد