انضمام اور اکثر کھلاڑی وطن واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابتدائی راؤنڈ میں ہی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد مستعفی کپتان انضمام اور ٹیم کے بیش تر کھلاڑی واپس وطن پہنچ چکے ہیں۔ بدھ کو قسطوں میں کراچی اور لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں نے میڈیا اور عام شائقین کا سامنا کرنے سے گریز کیا۔ ٹیم کے کپتان انضمام الحق سمیت چھ کھلاڑی بدھ کی سہ پہر لاہور پہنچے جب کہ چار کرکٹرز دوپہر کو کراچی پہنچے تھے۔ لاہور ائر پورٹ پر مسافروں کی آمد کے راستے پر پولیس کی ایک نفری تعینات تھی اور کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اور دوسرے کھلاڑیوں سے سے بات چیت کے لیے ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ائر پورٹ حکام نے بتایا کہ کھلاڑی ائر پورٹ کے عقب میں واقع حج ٹرمینل کے راستے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق جو کھلاڑی لاہور پہنچے تھے ان میں انضمام الحق، عمرگل، عمران نذیر، رانا نوید، شعیب ملک، محمد حفیظ شامل تھے۔ ٹیم مینجمینٹ کے ارکان مشتاق احمد، طلعت علی اور پی جے میر بھی ان کے ساتھ تھے۔ | اسی بارے میں مزید کرکٹرز کی وطن واپسی 28 March, 2007 | کھیل وولمر باپ جیسے تھے: یونس خان26 March, 2007 | کھیل وولمر تحقیقات، پولیس پر دباؤ25 March, 2007 | کھیل ’پاکستان، کرکٹ کو نشانہ نہ بنائیں‘24 March, 2007 | کھیل لاعلم تھے کہ باب کو خطرہ تھا: فیملی24 March, 2007 | کھیل پاکستان کرکٹ: نئی قیادت کی تلاش22 March, 2007 | کھیل پاکستانی ٹیم کی وطن کے لیے روانگی24 March, 2007 | کھیل پاکستانی ٹیم کا ایک ’طویل ڈراؤنا خواب‘23 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||