آمر اور خود سر نہیں: انضمام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ورلڈ کپ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ان ریمارکس کو مسترد کردیا ہے جس میں انہیں خود سر اور آمر قرار دیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کا بنیادی سبب انضمام الحق کی قیادت اور ان کا آمرانہ رویہ تھا۔ انضمام الحق نے بی بی سی کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کمیٹی میں شامل تینوں افراد ان کے بزرگ ہیں لیکن کسی کو بھی کپتانی کا تجربہ نہیں۔ ’ممکن ہے کہ ان افراد کو ان کی یہ بات کڑوی لگے کہ ان میں سے دو تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے تنخواہ دار آفیشلز ہیں۔ ایک سابق ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز رہے ہیں، انہیں اسوقت خیال کیوں نہیں آیا جب وہ بقول ان کے کپتانی کے معاملے میں خود سری کر رہے تھے یا ان کا رویہ آمرانہ تھا۔کیا ان سے کسی کھلاڑی نے شکایت کی ہے؟‘
انضمام الحق نے کہا کہ ان پر تو ساری زندگی یہ الزام لگایا جاتا رہا کہ وہ فیلڈ میں بہت نرم طبیعت ہیں اور کھلاڑیوں کو کچھ نہیں کہتے تھے لیکن اب یہ نیا الزام ان کے سر لگا دیا گیا ہے جو کسی طور بھی انصاف پر مبنی بات نہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ ان کی کپتانی پر اعتراض کرنے والے یہ بھول گئے کہ ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے میں وہ پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان تھے۔ سابق کپتان نے واضح کردیا کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ وہ خود کریں گے کوئی انہیں کھیلنے یا نہ کھیلنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ سلیکٹرز کی مرضی ہوگی کہ وہ انہیں سلیکٹ کرتے ہیں یا نہیں لیکن یہ تحقیقاتی کمیٹی انہیں ڈکٹیٹ نہیں کرا سکتی۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ میں یہ عام سی بات ہے کہ شکست پر ہر کوئی اپنے آپ کو بچانا چاہتا ہے لیکن انہوں نے کسی پر ملبہ نہیں ڈالا اور شکست کی ذمہ داری یہ کہہ کر قبول کی کہ ٹیم اچھا نہیں کھیلی اور ہارگئی۔ | اسی بارے میں دس ہزار کا سوچ رہا ہوں: انضمام27 April, 2007 | کھیل میچ فکسنگ خارج از امکان: اعجاز بٹ24 April, 2007 | کھیل شعیب ملک کی صلاحیت کا امتحان19 April, 2007 | کھیل ’شکست قسمت کی خرابی نہیں‘09 April, 2007 | کھیل ’میچ فکسنگ کے الزامات بے بنیاد‘05 April, 2007 | کھیل ’ٹیم کھیلنے نہیں پکنک پر گئی تھی‘18 March, 2007 | پاکستان ’دو میچ ہارے تو کیا پاکستانی نہیں‘31 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||