پاکستان:ممکنہ 30 کھلاڑیوں کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں سے ہی جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے حتمی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ گیارہ سے چوبیس ستمبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ ڈی میں بھارت اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ صلاح الدین احمد صلو، شفقت رانا اور سلیم جعفر پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے اس فہرست میں پہلے سے پاکستانی کرکٹ کے منظرنامے پر موجود کرکٹرز کے ساتھ ساتھ چند ان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا ہے جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے۔ ممکنہ تیس کھلاڑیوں میں سے اکیس وہ ہیں جو منگل سے لاہور میں شروع ہونے والے قومی کیمپ میں شریک ہیں۔ کیمپ میں شامل واحد کھلاڑی عاصم کمال کو ایک بار پھر مختصر دورانیے کی کرکٹ کے لیے ناموزوں قرار دیتے ہوئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح رانا نویدالحسن بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ باسٹھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پچانوے وکٹیں حاصل کرنے والے رانا نویدالحسن کو سلیکٹرز نے سکاٹ لینڈ کے حالیہ دورے میں بھی شامل نہیں کیا تھا۔ اعلان کردہ تیس ممکنہ کھلاڑیوں میں سلمان بٹ، عمران نذیر، محمد حفیظ، عمران فرحت، محمد یوسف، یاسرحمید، مصباح الحق، نویدلطیف، فیصل اقبال، فواد عالم، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد آصف، شعیب اختر، محمد سمیع، عمرگل، راؤافتخار، نجف شاہ، عبدالرحمٰن، خرم منظور، خالد لطیف، شاہد یوسف، سہیل تنویر، ذوالقرنین حیدر، محمد ارشاد، دانش کنیریا، یونس خان اور یاسرعرفات شامل ہیں۔ | اسی بارے میں تربیتی کیمپ کوئٹہ سے لاہور منتقل07 July, 2007 | کھیل کیمپ: کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان06 July, 2007 | کھیل شعیب، آصف: واڈا کی اپیل مسترد02 July, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||