BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 July, 2007, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تربیتی کیمپ کوئٹہ سے لاہور منتقل

کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (فائل فوٹو)
یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دوسرا تربیتی کیمپ ہے(فائل فوٹو)
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بلوچستان کی سیلابی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

دس سے تیرہ جولائی تک کوئٹہ میں کیمپ کے انعقاد پر کرکٹرز خوش نہیں تھے اور انہیں سکیورٹی کے خدشات بھی لاحق تھے۔

جمعہ کو کیمپ کے بائیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے وقت پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ سے کیمپ کی منتقلی کو خارج از امکان قرار دیا تھا تاہم ایک روز بعد ہی اس نے بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال کو جواز بنا کر کھلاڑیوں کی ٹریننگ لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر احسن ملک نے بتایا کہ بلوچستان میں سیلاب کے سبب اور وہاں کی صوبائی حکومت کے اہلکاروں سے صلاح مشورے کے بعد بی سی بی نے کیمپ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر احسن ملک نے بتایا کہ چونکہ کوئٹہ سے کیمپ منتقل کرنے کا فیصلہ فوری کرنا پڑا اس لیے لاہور کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور شہر نہیں تھا کیونکہ ایبٹ آباد میں آج کل انگلینڈ کے دورے کے لیے انڈر 19 ٹیم کا کیمپ لگا ہوا ہے اور کراچی میں بھی موسم شدید ہے۔

پی سی بی کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ کوئٹہ کو ایک بہتر وینیو کے طور پر دیکھا ہے اور جب بھی وہاں صورتحال بہتر ہوگی تو کوئٹہ کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔

یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دوسرا تربیتی کیمپ ہے اس سے قبل سکاٹ لینڈ کے مختصر دورے کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں نے ایبٹ آباد میں تربیت حاصل کی تھی۔ کیمپ کا تیسرا مرحلہ اس ماہ کے اواخر میں کراچی میں شروع ہوگا۔

سکاٹ لینڈ میں میزبان ملک اور بھارت کے خلاف ون ڈے میچز بارش کی نذر ہو جانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا ہدف ستمبر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والا ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

سلیکشن کمیٹی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے تیس کھلاڑیوں اور ریٹینر شپ سکیم کے لئے بائیس کھلاڑیوں کی فہرست بھی مرتب کرلی ہے۔

لاہور میں کیمپ کے دوسرے مرحلے کے لیے سلیکشن کمیٹی نے جن بائیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں سلمان بٹ، عمران نذیر، محمد حفیظ، محمد یوسف، یاسرحمید، مصباح الحق، نویدلطیف، فیصل اقبال، عاصم کمال، فواد عالم، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد آصف، شعیب اختر، محمد سمیع، عمرگل، راؤ افتخار، نجف شاہ، عبدالرحمن اور عمران فرحت شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالرحمن اور عمران فرحت ایبٹ آباد میں منعقدہ پہلے کیمپ میں شامل نہیں تھے۔ طلعت علی کیمپ کمانڈنٹ، ہارون رشید بیٹنگ کوچ، عاقب جاوید بولنگ کوچ اور محتشم رشید فیلڈنگ کوچ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد