BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 June, 2007, 17:08 GMT 22:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیرملکی کوچ پراختلافات برقرار

ڈیو واٹمور
ڈیو واٹمور کی ممکنہ تقرری پر قیاس آرائیاں جاری ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچ سرچ کمیٹی نے تین غیرملکی کوچز جیف لاسن، رچرڈ ڈن اور ڈیو واٹمور کے انٹرویو مکمل کر لیے ہیں لیکن پاکستانی سابق کرکٹرز کا یہی کہنا ہے کہ غیرملکی کوچ نہیں ہونا چاہیے۔

البتہ سابق ٹیسٹمین اعجاز احمد ڈیو واٹمور کو پاکستان کی ٹیم کا کوچ بنانے کے حق میں ہیں۔

ماضی میں پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کے احتجاج کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے صرف تین غیرملکی کوچز کی حتمی فہرست بنائی اور ان کے انٹرویو کیے گئے اور اب ان تینوں میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان تینوں آسٹریلوی کوچز جیف لاسن، رچرڈ ڈن اور ڈیو واٹمور میں سے کون پاکستان کی ٹیم کی کوچنگ کے لیے بہتر ہے۔ یہ سوال ماضی کے پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز کے سامنے رکھا گیا۔

سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ ان تینوں میں سے کسی کو بھی پاکستان کی ٹیم کا کوچ نہیں بنانا چاہیے۔ ان کے بقول ان تینوں میں کوئی ایسی قابلیت نہیں رکھتا جس کی بناء پر وہ اس ذمہ داری کے لیے موزوں ہو۔

 پی سی بی کو وقت ضائع کیے بغیر ڈیو واٹمور کو پاکستان کی ٹیم کا کوچ مقرر کر دینا چاہیے کیونکہ واٹمور میں یہ خوبی ہے کہ وہ اس ٹیم کو جس کا گراف نیچے جا رہا ہو اسے اوپر لے آتے ہیں اور اس وقت عالمی کپ میں کارکردگی کے سبب پاکستان کی ٹیم کا گراف نیچے ہے۔ لہذا ڈیو واٹمور پاکستان کی ٹیم کے کوچ کے لیے سب سے موزوں ہیں۔
سابق بیٹسمین اعجاز احمد
انہوں نے سوال کیا کہ جیف لاسن اور رچرڈ ڈن کو بین الاقوامی کوچنگ کے حوالے سے کون جانتا ہے؟ ’اور جہاں تک واٹمور کا سوال ہے انہوں نے سری لنکا کے لیے اچھا کیا لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم میں وہ کوئی خاص بہتری پیدا نہیں کر سکے اور بھارتی ٹیم کے سینئیر کھلاڑیوں نے ڈیو واٹمور کو مسترد کر دیا ہے۔‘

عامر سہیل نے زور دے کر کہا کہ چونکہ پاکستانی کھلاڑی انگریزی زبان سے نابلد ہیں اس لیے انہیں غیرملکی کوچ کے حوالے نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ کرکٹ بورڈ اس ضمن میں اپنی پالیسی تبدیل کرے اور جاوید میانداد کو پاکستان کی ٹیم کا کوچ مقرر کرے۔

گگلی بال کروانے کے لیے مشہور ماضی میں پاکستان کی ٹیم کے مایہ ناز سپنر عبدالقادر بھی ان تینوں آسٹریلوی بالرز میں کسی کو بھی پاکستان کی ٹیم کے کوچ کے لیے موزوں نہیں سمجھتے۔

عبدالقادر کے بقول اگر پاکستان کے ماضی کے عظیم کرکٹرز اور پاکستانی عوام کے سامنے یہ سوال رکھا جائے کہ کیا پاکستان کی ٹیم کا کوچ غیرملکی ہونا چاہیے تو اسی فیصد لوگ یہی کہیں گے کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہی غیرملکی کوچز کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم پر اتنا برا وقت آیا کہ وہ آئرلینڈ سے ہار گئی اور اب بھی اگر پی سی بی نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو برمودا کی ٹیم سے بھی ہار جائے گی۔

عبدالقادر نے کہا کہ وہ اس سطح پر کسی بھی کوچ کے حق میں نہیں ہیں۔ ’کیا کبھی کسی نے آسٹریلیا کے کوچ کا نام سنا ہے؟ ٹیمیں کوچز سے نہیں اچھے کھلاڑیوں کی وجہ سے جیتتی ہیں۔ اگر کوچ اتنا ہی ضروری ہے تو پاکستان کی ٹیم ابو ظہبی میں سری لنکا سے سیریز کیسے جیت گئی؟‘

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کھلاڑی سب کچہ سیکھ کر آتا ہے اور پڑھے ہوئے کو پڑھانے کا کیا فائدہ۔ عبدالقادر کے بقول اس سطح پر پاکستان کی ٹیم کو ایک مشیر کی ضرورت ہے اور یہ مشیر پاکستان کے کسی عظیم کھلاڑی کو ہونا چاہیے۔

پاکستان کی ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ اگر پی سی بی نے یہ طے کر لیا ہے اور یہ ٹھان ہی لیا ہے کہ وہ صرف اور صرف غیرملکی کوچ ہی رکھیں گے تو پھر ان تینوں کوچز میں سے ڈیو واٹمور بہتر ہیں کیونکہ ایک تو انہیں انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کا تجربہ ہے۔ اور ان کی کوچنگ میں سری لنکا نے 1996 کا عالمی کپ جیتا۔

انتخاب عالم کے مطابق چونکہ واٹمور نے پہلے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کی تھی، لہذا ہو سکتا ہے کہ کوچ سرچ کمیٹی اس بات کو مد نظر رکھے۔ اس بات سے واٹمور کے نمبرز کم ضرور ہوئے ہیں۔

لیکن پاکستان کی ٹیم کے ایک اور سابق بیٹسمین اعجاز احمد نے زور دے کر کہا کہ پی سی بی کو وقت ضائع کیے بغیر ڈیو واٹمور کو پاکستان کی ٹیم کا کوچ مقرر کر دینا چاہیے کیونکہ واٹمور میں یہ خوبی ہے کہ وہ اس ٹیم کو جس کا گراف نیچے جا رہا ہو اسے اوپر لے آتے ہیں اور اس وقت عالمی کپ میں کارکردگی کے سبب پاکستان کی ٹیم کا گراف نیچے ہے۔ لہذا ڈیو واٹمور پاکستان کی ٹیم کے کوچ کے لیے سب سے موزوں ہیں۔

واٹمورواٹمور دوڑ میں شامل
سابق کوچ پاکستانی کوچنگ کے امیدوار
رِچرڈ پائبس کی اپیل
’پاکستان، کرکٹ کو نشانہ نہ بنائیں‘
شعیب ملک جیت کے لیے
بالر زیادہ اہم ہوتے ہیں: شعیب ملک
چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرفسابق کرکٹرکوجواب
اشتہار پر تنقید مضحکہ خیز ہے: نسیم اشرف
پی جے میرمیر کا نیا انکشاف
مشتاق نےوولمر کو شراب کی بوتلیں دی تھیں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد