کیمپ میں یونس، شعیب شامل نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کی تیاری کے لیے 28 مئی سے شروع ہونے والے کیمپ کے لیے 39 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم اس طویل فہرست میں سابق نائب کپتان یونس خان اور فاسٹ بالر شعیب اختر کا نام شامل نہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو نے 39 کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلانے کے بارے میں کہا کہ چونکہ سلیکشن کمیٹی کو بنے ابھی چند روز ہی ہوئے ہیں اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کی بابت زیادہ نہیں جانتے اس لیے وہ کیمپ کے دوران ان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور فٹ نس کا مکمل جائزہ لیں گے تاکہ ٹیم کے لیے پندرہ کھلاڑیوں کے انتخاب سے پہلے وہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو پرکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کے بعد جو پریکٹس میچز ہوں گے ان میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور فٹ نس کا صحیح اندازہ ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق وہ کیمپ میں ان کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی پوری نظر رکھیں گے جن کی مکمل فٹنس ابھی مشکوک ہے۔ ان کھلاڑیوں میں شبیر احمد، محمد آصف اور عبدالرزاق شامل ہیں۔
یونس خان کا نام فہرست میں نہ ہونے کی بابت صلاح الدین صلو کا کہنا تھا کہ ان کی فون پر یونس خان سے بات چیت ہوئی ہے اور یونس خان کے مطابق وہ دو تین روز میں کمیٹی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیں گے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے مطابق یونس خان تو ایسے کھلاڑی ہیں کہ انہیں منتخب نہ کرنے کا تو کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ شعیب اختر کا نام فہرست میں نہ ہونے کی وجہ صلاح الدین صلو نے یہ بتائی کہ شعیب اختر نے کہا ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب کیے جانے والے انتالیس کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ ، جونیئر سطح، اے سطح اور بین الاقوامی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ 28 اپریل سے شروع ہونے والا کیمپ چار مئی کو ختم ہو گا اور سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان چھ مئی کو کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں یونس خان کا کپتانی سے انکار13 April, 2007 | کھیل نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان18 April, 2007 | کھیل بغیر کوچ کے تربیت17 April, 2007 | کھیل شعیب ملک کی صلاحیت کا امتحان19 April, 2007 | کھیل سب کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں: شعیب19 April, 2007 | کھیل شعیب ملک کو کپتان بنا دیا گیا19 April, 2007 | کھیل وسیم اکرم کوچنگ کریں گے21 April, 2007 | کھیل جونیئر ٹیموں کے نئے سلیکٹرز21 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||