جونیئر ٹیموں کے نئے سلیکٹرز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کااعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد علی ہیں۔ کرنل نوشاد علی نے ٹیسٹ میچز تو صرف چھ کھیلے ہیں لیکن کسی نہ کسی حثیت سے مختلف بورڈز کے ساتھ منسلک رہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی ٹیم کے مینجر اور میڈیا مینجر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ جونیئرٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز آفتاب بلوچ، اظہر خان، محسن کمال اور سپن بالر ارشد خان شامل ہیں جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نزر بھی سلیکشن کمیٹی کی معاون رکن ہوں گے۔ اس کمیٹی کی معیاد بھی قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی طرح دو سال رکھی گئی ہے۔کمیٹی کل وقتی بنیاد پر ہوگی اور کرکٹ بورڈ اسے معاوضہ دے گا۔ یہ سلیکشن کمیٹی انڈر 19، انڈر 17، انڈر15، اور اکیڈمی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے کچھ اراکین نسبتا نوجوان ہیں جن میں خاص طور پر سابق بالر محسن کمال اور سپنر ارشد خان شامل ہیں۔ارشد خان 5-2004 میں پاکستان میں ہونے والی پاک بھارت سیریز میں قومی ٹیم میں شامل تھے۔ | اسی بارے میں شعیب ملک کو کپتان بنا دیا گیا19 April, 2007 | کھیل کپتانی: شعیب ملک قابلِ قبول؟18 April, 2007 | کھیل کپتان کا اعلان جلد کرنا چاہیئے: شعیب18 April, 2007 | کھیل ’کپتانی دی گئی تو سوچوں گا‘16 April, 2007 | کھیل کپتانی کی دوڑ میں کون کون شامل ہے15 April, 2007 | کھیل عظیم کرکٹر جو ’رن آؤٹ‘ ہو گیا21 March, 2007 | کھیل انضمام الحق مستعفی ہو گئے19 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||