پاکستانی بورڈ کی کھلاڑیوں کو تنبیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد آصف کو رویے کی وجہ سے جرمانے کے بعد ٹیم کو میدان میں اپنا رویہ ٹھیک رکھنے کے لیے کہا ہے۔ محمد آصف کو سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے کو آؤٹ کرنے کے بعد ان پر طنز کرنے کی سزا دی گئی تھی۔ پاکستانی ٹیم کے مینیجر طلعت علی نے کھلاڑیوں کے لیے نیا ضابطۂ اخلاق وضح کیا ہے۔ ’محمد آصف کی حرکت غیر ضروری تھی۔ کھلاڑیوں کو بتا دیا گیا ہے کہ میدان میں ان کا رویہ بالکل درست ہونا چاہیے‘۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا ضابطۂ اخلاق سخت ہے اور کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے‘۔ طلعت علی نے کہا کہ کھلاڑی قوم کے سفیر ہوتے ہیں اور ’اس طرح کی بچگانہ حرکتوں سے نہ صرف ان کی اپنی بلکہ پاکستانی کرکٹ کی بھی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے‘۔ | اسی بارے میں انگلش کھلاڑیوں کو جرمانے18 March, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ کے سات ہنگامہ خیز ماہ23 March, 2007 | کھیل انڈیا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ29 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||