انگلش کھلاڑیوں کو جرمانے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ ٹیم انتظامیہ نے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل چند کھلاڑیوں کو’ نظم و ضبط‘ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کے نام بتانے سے انکار کیا ہے جنہیں سینٹ لوسیا میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد نائٹ کلب جانے پر جرمانہ کیا گیا۔ تاہم بی بی سی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، لیئم پلنکٹ، جان لوئیس اور این بیل شامل ہیں۔ کھلاڑیوں پر جرمانے سنیچر کو ہونے والی ایک ٹیم میٹنگ میں عائد کیےگئے۔ سینٹ لوسیا میں موجود انگلش ٹیم کے متعدد مداحوں نے برطانوی اخبارات کو ای میل بھیجی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ان کھلاڑیوں کو نائٹ کلب میں دیکھا گیا ہے۔ اس پر ان اخبارات نے انگلش ٹیم کی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ان رابطوں کے بعد ہی ٹیم مینجمنٹ نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔ | اسی بارے میں اورم، سٹائرس میچ لے گئے16 March, 2007 | کھیل نویں کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاح ہوگیا12 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||