اورم، سٹائرس میچ لے گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینٹ لوشیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کا 209 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے اکتالیس اوور میں میچ جیت لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جیت کا سہرا جیکب اورم اور سٹائرس کے سر رہا ہے جنہوں نے نہ صرف عمدہ بولنگ کی بلکہ اس وقت بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی۔ سٹائرس 87 رنز بنا کر اور اورم 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے آغاز کے پہلے دو اوورز میں دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اور سولہویں اوور کے اختتام تک اس کے چار بیٹسمین پولیین میں واپس جا چکے تھے۔ آؤٹ ہونے والوں میں ونسنٹ نے صفر، ٹیلر نے صفر، فلیمنگ نے سات، اور میکمیلن نے 27 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن نے دو اور پلنکٹ اور پنیسر نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اس طرح ہی تھا اس کے کھلاڑی بھی ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے رہے۔ سب سے زیادہ سکور کیون پیٹرسن نے بنایا جنہوں نے نہایت دباؤ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 رنز بنائے۔ لیکن جیسے ہی ان کے ساتھی کولنگوڈ آؤٹ ہوئے وہ بھی اس کے فوراً بعد ایک اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کا ٹاپ آرڈر اس مرتبہ ناکام رہا اور جوئس، بیل اور وان جلد آؤٹ ہو گئے۔ لیکن انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز نکسن اور پلنکٹ نے نہایت عمدہ کھیل پیش کیا اور سکور کو 138 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے 209 تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے لے گئے۔ ان کی پارٹنرشپ 71 رنز کی تھی۔
انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ڈیلرمپل تھے جو تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل فلنٹاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔ کولنگوڈ 31 رنز بنا سٹائرس کی گیند پر وکٹ کیپر میکلم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ ابھی انگلینڈ نے ایک ہی رن بنایا تھا کہ اس کے اوپنر ایڈ جوئس آؤٹ ہو گئے۔ تیس کے سکور پر آئن بیل آؤٹ ہوئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان مائکل وان تھے جنہیں فرینکلن نے بولڈ کیا۔ انہوں نے 26 رنز بنائے تھے۔ سینٹ لوسیا میں کھیلے جا رہے گروپ سی کے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم: نیوزی لینڈ کی ٹیم: فلیمنگ، ونسنٹ، ٹیلر، سٹرائرس، پٹیل، اورم، میکملن، میکلم، وٹوری، فرینکلن، شین بونڈ امپائرز: بی آر ڈاکٹروو، آر ای کورٹزن |
اسی بارے میں بالنگ: رکی پونٹنگ کی بے یقینی07 March, 2007 | کھیل بیٹنگ ناکام، پاکستان میچ ہار گیا13 March, 2007 | کھیل بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ فاتح09 March, 2007 | کھیل گیس لِیک: کرکٹرز ہوٹل سے باہر07 March, 2007 | کھیل بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||