’نوٹس کاجواب عدالت میں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے کھیل کے رکن اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر انور بیگ کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے ان کےخلاف جو قانونی نوٹس بھجوایا ہے اس کا جواب وہ عدالت میں دیں گے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے بدھ کواپنے قانونی مشیر کے ذریعے سینٹر انور بیگ کے خلاف جو قانونی نوٹس بھجوایا تھا اس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ چونکہ سینیٹر انور بیگ نے ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے اس لیے وہ ان سے سر عام معافی مانگیں وگرنہ وہ ان کے خلاف دس کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوائیں گے۔ ڈاکٹر انور بیگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی سی بی کے سربراہ سے ہرگزمعافی نہیں مانگیں گے بلکہ وہ اس نوٹس کا اپنے وکلاء کے ذریعے جواب بھجوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر نسیم اشرف کی ان سے ملاقات عدالت میں ہوگی جہاں وہ تمام ثبوتوں کے ساتھ ان کاسامنا کریں گے اور قوم کو بتائیں گے کہ انہوں نے پاکستان کی کرکٹ کو کس طرح نقصان پہنچایا ہے اور کرکٹ بورڈ کے پیسے کتنی بے دردی کے ساتھ استعمال کیے ہیں۔ انور بیگ کے مطابق اس مہینے کی 24 یا 25 تاریخ کو سینٹ کی کمیٹی برائے کھیل کا اجلاس بھی بلوایا جا رہا ہے اور اس کے سامنے بھی پی سی بی کے سربراہ کو جواب دہ ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا ایشو کرکٹ بورڈ کے آئین کا ہے جسے لاگو نہیں کیا جا رہا اور بغیر کسی احتساب کے اخراجات کیے جا رہے ہیں اس کی تفصیلات ڈاکٹر نسیم اشرف کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنی پڑیں گی۔ | اسی بارے میں کرکٹ بورڈ کے سربراہ ’مستعفی‘19 March, 2007 | کھیل نسیم اشرف: کرکٹر کی تنقید کا جواب07 May, 2007 | کھیل ڈاکٹر نسیم اشرف کا تبصرے سے انکار18 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||