ڈاکٹر نسیم اشرف کا تبصرے سے انکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کرکٹ کے عالمی کپ میں آئرلینڈ سے پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ورلڈ کپ مقابلوں کےپہلے ہی راؤنڈ میں ٹیم کے باہر ہونے پر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے بی بی سی اردو سروس نے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ڈاکٹر نسیم اشرف کے فون سے کوئئ جواب نہیں مل رہا تھا۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد جب پی سی بی کے افسر تعلقات عامہ سے رابطہ کیا گیا اور پاکستان کی ہار پر ڈاکٹر نسیم اشرف کے تبصرے کے بارے میں بات کی گئی تو پی سی بی کے ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ کی طرف سے جواب ملا کہ اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز جاری کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں پی سی بی کی طرف سے ایک مختصر پریس ریلیز جاری کیا گیا جس میں اس ہار پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ تین پیراگراف پر مشتمل اس بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین اور کرکٹ بورڈ اس شکست پر باقی قوم کی طرح پریشان ہے۔ ڈاکٹر اشرف نے کہا کہ کرکٹ کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے صرف چھ ماہ قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی پوری کوشش رہی ہے کہ ٹیم کو مستحکم کیا جائے۔ اسی بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کے واپس آنے کے بعد ایڈہاک کمیٹی کا اجلاس مارچ کی اکتیس تاریخ کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں بنگلہ دیش کی تاریخی جیت17 March, 2007 | کھیل انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش، سکور کارڈ17 March, 2007 | کھیل پاکستان ورلڈ کپ سے باہر17 March, 2007 | کھیل انگلش کھلاڑیوں کو جرمانے18 March, 2007 | کھیل انگلینڈ کے اوپنرز کی عمدہ بیٹنگ18 March, 2007 | کھیل ’انضمام، وولمر اور باری استعفیٰ دیں‘18 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||