شعیب ملک ایک فائٹر ہے: وسیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کے نوجوان کپتان شعیب ملک ایک فائٹر ہیں، ان میں مقابلے کی صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ ایک طویل عرصے تک پاکستان کی ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان کی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا اور فاسٹ بالرز کو بالنگ کے گر سکھائے۔ وسیم اکرم نے بالرز کی تربیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی ٹیم کے فاسٹ بالرز کو قریب سے دیکھا ہے وہ کافی فٹ اور جاندار نظر آتے ہیں۔ تاہم ان میں چھوٹی چھوٹی خامیاں ہیں اور وہ کچھ آؤٹ آف پریکٹس بھی لگتے ہیں۔ ماضی میں ان سؤنگ اور آؤٹ سؤنگ بال کرنے کے ماہر سمجھے جانے والے فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے تربیت کے دوران فاسٹ بالرز کو بالنگ کے کچھ گر بتائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ محنت سے یہ بالرز بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم کافی تجربہ کار ہے اور ان کے ساتھ اس سیریز میں جیت کے لیے پاکستان کی ٹیم کو بہت محنت کرنا ہو گی۔ | اسی بارے میں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے: شعیب06 May, 2007 | کھیل کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے05 May, 2007 | کھیل ’تیاری کے لیے مزید وقت مل گیا‘03 May, 2007 | کھیل پاکستان، سری لنکا، ابو ظہبی سیریز 02 May, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||