جنید ضیاء تیاری کیمپ کیلیے طلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میڈیم فاسٹ بولر جنید ضیاء اور انور علی کو ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیاری کیمپ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ کیمپ اٹھائیس اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس کیمپ کے لیے پہلے ہی 39 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرچکا ہے، تاہم لیگ سپنر منصور امجد اور شاہد نذیر کیمپ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ منصورامجد اس سال انگلش کاؤنٹی لیسٹرشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ شاہد نذیر انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ یونس خان نے پہلے ہی کاؤنٹی کرکٹ مصروفیات کے سبب سری لنکا کے خلاف سیریز میں اپنی عدم دستیابی سے کرکٹ بورڈ کو آ گاہ کردیا ہے۔ تیئس سالہ جنید ضیاء پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) توقیرضیاء کے بیٹے ہیں۔ وہ آخری بار 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کھیلنے والی پندرہ رکنی ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔ جنید ضیاء نے چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انور علی گزشتہ سال انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے اور فائنل میں ان کی پانچ وکٹوں کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت سے ہمکنار کیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان یکم اور تین مئی کو دو پریکٹس میچوں کے بعد کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں کیمپ میں یونس، شعیب شامل نہیں22 April, 2007 | کھیل دورۂ انگلینڈ، تربیتی کیمپ شروع12 June, 2006 | کھیل فٹ نس کیمپ میں 21 کھلاڑی شامل18 May, 2006 | کھیل جنید ضیا پاکستان ٹیم سے باہر22 November, 2003 | کھیل جنید ضیاء آخری میچ کے لئے ڈراپ19 September, 2003 | کھیل جنید ضیاء کا شارٹ کٹ؟ 10 September, 2003 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||