| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنید ضیا پاکستان ٹیم سے باہر
متنازعہ انتخاب جنید ضیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے الگ کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ ان کے امتحانات بتائے گئے ہیں۔ پاکستانی سلیکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنیدضیا کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ عمر گل کو لے لیا ہے۔ جنیدضیا پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا کے بیٹے ہیں اور ان کے انتخاب پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ جنید ضیا نے صرف چار بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اوراس میچوں میں بھی بیالیس اعشاریہ تین تین کے اوسط سے تین وکٹیں لیں۔ ان چار میں سے بھی ان کے تین ایک روزہ میچ بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم کے خلاف تھے۔ پاکستان کے چیف سلیکٹر عامر سہیل نے تنقید کے سامنے سر جھکانے سے پہلے پاکستان کی قومی ٹیم میں جنید ضیا کے انتخاب کا ممکن ترین دفاع کیا۔ گو جنید ضیا کا سیلیکشن پہلے بھی متنازعہ رہا ہے، تاہم چیف سیلیکٹر عامر سہیل کا کہنا تھا کہ جنید کا ٹیم میں انتخاب خالصتاً ان کی موجود فارم کی بنا پر کیا گیا ہے۔ عامر سہیل کے خود اپنے الفاظ میں’انہوں نے انٹر ڈپارٹمنٹل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے پینتیس وکٹ حاصل کئے اور ایک سو پچاس سے زیادہ رن بھی سکور کئے۔‘ بعض ناقدین نے جنید ضیا کے انتخاب کو اقرباپروری کی بدترین مثال دیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||