BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 September, 2003, 15:32 GMT 19:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنید ضیاء آخری میچ کے لئے ڈراپ
جنید ضیاء
جنید ضیاء بنگلہ دیش کے خلاف متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ایک روز میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بورڈ کے صدر لیفٹنٹ جنرل توقیر ضیاء کے بیٹے جنید ضیاء کو ڈراپ کر دیا ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں جنید نے اب تک کے چاروں میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تاہم وہ کسی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

انہوں نے چار میچوں میں ایک سو ستائس رنز دیئے اور صرف تین وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کا معیار

 ہمارے لئے یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی کہ کون جنرل اور کون غریب کا بیٹا ہے۔ ہمارے لئے انتخاب کا معیار عمدہ کھیل ہے۔

سلیکٹر عامر سہیل

جمعرات کو راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں انیس سالہ سیم بالر نے چھ اوورز میں چھیالیس رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

پاکستان نے اس میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اتوار کے روز کراچی میں ہونے والے میچ میں ان کی جگہ نئے کھلاڑی عبدالرؤف کا انتخاب کیا گیا ہے۔

جنید کی ٹیم میں شمولیت پر زبردست تنقید کی گئی تھا تاہم سلیکٹر عامر سہیل نے اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اہلیت کی بنیاد پر ٹیم میں لیا گیا ہے۔

عامر سہیل نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا: ’ہمارے لئے یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی کہ کون جنرل اور کون غریب کا بیٹا ہے۔ ہمارے لئے انتخاب کا معیار عمدہ کھیل ہے۔‘

جنید ضیاء کے والد لیفٹنٹ جنرل توقیر ضیاء دسمبر دو ہزار سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر ہیں۔

جنید ضیاء کو انڈر نائنٹین کی کپتان سے بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کے بارے میں توقیر ضیاء نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ یہ فیصلہ کسی تنقید یا دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد جنید کو ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لئے وقت دینا ہے تاکہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دے سکیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد