BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 July, 2007, 23:24 GMT 04:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیمپ: کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

 کوئٹہ کیمپ میں عمران فرحت شامل ہونگے
کوئٹہ کیمپ میں عمران فرحت شامل ہونگے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کوئٹہ میں دو ہفتے کے کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

ایبٹ آباد میں چند دن پہلے ختم ہونے والے کیمپ کے کھلاڑیوں میں دو کھلاڑیوں کے ناموں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اوپنگ بیٹسمین عمران فرحت اور سپنر عبدالرحمن کو کوئٹہ میں لگائے جانے والے کیمپ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم کے مینجر طلعت علی کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے۔اس کیمپ کے لیےہارون رشید کو بیٹنگ کوچ اور عاقب جاوید کو بالنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی تھی لیکن کوئٹہ میں فزیکل فٹنس کے ساتھ کھیل کے ہر شعبے میں پریکٹس کی جائے گی کیونکہ اب کھلاڑیوں کو طویل کرکٹ سیزن کھیلنا ہے۔

ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کو فٹنس کے ساتھ بالنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہو گی۔ کوئٹہ میں ایک طویل عرصے کے بعد قومی سطح کی کرکٹ کی کوئی سرگرمی ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیم کے کھلاڑی کوئٹہ میں کیمپ میں تربیت سے گریزاں تھے کیونکہ ایک تو بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے سبب موسمی حالات بہتر نہیں دوسرے کھلاڑیوں کو وہاں سیکیورٹی کا خدشہ بھی ہے۔

کھلاڑیوں کی اس تشویش کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ میں کیمپ لگانے کا اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔ کوئٹہ میں کیمپ دس جولائی سے تئیس جولائی تک لگایا جا رہا ہے۔

کیمپ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں: سلمان بٹ، عمران نزیر، محمد حفیظ، عمران فرحت، محمد یوسف، یاسر حمید، مصباح الحق، نوید لطیف، فیصل اقبال، عاصم کمال، فواد عالم، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد آصف، شعیب اختر، محمد سمیع، عمر گل، راؤ افتخار، نجف شاہ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد