شعیب، آصف: واڈا کی اپیل مسترد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے واڈا کی اس اپیل کو مسترد کر دیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شعیب اختر اور محمد آصف پر لگائی گئی پابندی کو بحال کیا جائے۔ گزشتہ سال شعیب اختر اور محمد آصف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ممنوعہ دوا نیندرولون استعمال کرنے پر بالترتیب دو اور ایک سالہ پابندی کی سزا سنائی تھی، لیکن دونوں کی اپیل پر پاکستان کرکٹ بورڈ ہی کے قائم کردہ اپیلٹ ٹریبونل نے یہ پابندی ختم کردی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ دونوں فاسٹ بالرز کو ڈوپنگ کے الزام سے بری کیا جانا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس پر واڈا اور آئی سی سی کو کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے پاکستانی فاسٹ بالرز شعیب اختر اور محمد آصف کو ڈوپنگ کیس میں بری کیے جانے کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی عدالت میں اپیل دائر کردی تھی اور اسے توقع تھی کہ عدالت دونوں کھلاڑیوں پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کردے گی۔ واڈا کے چیئرمین ڈک پونڈ نے گزشتہ سال دسمبر میں بی بی سی کو بتایا تھا کہ آئی سی سی ’اینٹی ڈوپنگ کوڈ‘ پر دستخط کر چکی ہے اور آئی سی سی کے رکن کی حیثیت سے پاکستان اس کے قوانین پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عدالت نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ اپیل کمیٹی کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس نے بات پر غور کیا ہے کہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان اس تصفیے کے بارے میں کوئی فیصلہ دینا اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ |
اسی بارے میں ڈوپنگ: نیندرولون ہے کیا؟17 October, 2006 | کھیل کرکٹ بھی ڈوپنگ تنازعات کی لپیٹ میں17 October, 2006 | کھیل ’ڈوپنگ کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا ہے‘20 December, 2006 | کھیل ڈوپنگ: پی سی بی کا محتاط انداز23 December, 2006 | کھیل ڈوپنگ کیس کی سماعت کا جائزہ 07 February, 2007 | کھیل ’فٹنس کا نہیں ڈوپنگ کا مسئلہ ہے‘01 March, 2007 | کھیل فٹنس یا ڈوپنگ، حقیقت کیا ہے؟01 March, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||