یوسف: ریکارڈوں کی ہیٹ ٹرک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر محمد یوسف نے ایک سال میں سب سے زیادہ بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے 1711 رنز بنا کر ویو رچرڈز کا ریکارڈ توڑا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے رواں سال میں نویں سینچری بنا کر ایک سال میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ کراچی ٹیسٹ میں بنائی گئی سنچری محمد یوسف کی مسلسل چھٹی سینچری ہے اور اس طرح انہوں نے کرکٹ کی دنیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے چھ مسلسل سنچریاں بنانے کے ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ اس سے پہلے ایک ’ کیلنڈر ائیر‘ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر کرکٹ کی تاریخ کے نامور بلے بازوں ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز اور سری لنکا کے اروندا ڈی سلوا کے پاس تھا۔ دونوں نے ایک سال میں سات، سات سنچریاں بنا رکھی تھیں۔
کراچی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ بتیس سالہ محمد یوسف کے کریئر کا تہترواں میچ ہے۔ اس سے قبل بہتر ٹیسٹ میچز میں تقریباً چھپن رنز فی اننگز کی اوسط سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اکیس سنچریوں اور چھبیس نصف سنچریوں کی مدد سے چھ ہزار ایک چھہتر رنز بنائے رکھے تھے۔ | اسی بارے میں محمد یوسف وکٹ سے ناخوش12 November, 2006 | کھیل یونس خان دوبارہ کپتان بنادیئے گئے07 October, 2006 | کھیل پاکستان کے نئے کپتان محمد یوسف05 October, 2006 | کھیل کرکٹر محمد یوسف کی بات چیت14 September, 2006 | کھیل محمد یوسف کا گراونڈ میں سجدہ01 December, 2005 | کھیل یوسف پر دباؤ کی باتیں بےبنیاد ہیں‘24 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||