یونس خان دوبارہ کپتان بنادیئے گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ کی ہر لمحہ بدلتی صورتحال میں ایک نیا موڑ آیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی سے محض دو گھنٹے قبل یونس خان کو ایک بار پھر کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے ہفتے کو اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کیا۔ یونس خان نے جمعرات کو یہ کہہ کر کپتانی چھوڑدی تھی کہ وہ ڈمی کپتان بننا نہیں چاہتے۔ ان کی جگہ محمد یوسف کو کپتان اور عبدالرزاق کو نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ یونس خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوبارہ کپتانی ڈاکٹر نسیم اشرف کے کہنے پر قبول کی ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ نائب کپتان مختصر مدت نہیں بلکہ طویل مدت کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائے گئے تھے اور اس مرحلے پر ان کا کپتانی سے انکار ٹیم کے لئے اچھا نہیں ہے۔ ان کے اصرار پر وہ دوبارہ قیادت کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے تیار ہوئے ہیں حالانکہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے ان کے لئے بہت تکلیف دہ تھے۔ یونس خان کپتانی سے انکار کے بار ے میں کہتے ہیں کہ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ’ٹیم مین‘ رہے ہیں اور خاض کر نوجوان کھلاڑیوں کو ہمیشہ حوصلہ دیتے رہے ہیں کیونکہ ٹیم کی اچھی کارکردگی میں نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو حوصلہ دینا ضروری ہے جبکہ ہمارے یہاں جونیئرز کو مناسب مواقع نہیں دیئے گئے ہیں۔ اس سوال پر کہ سینئر کرکٹرز کی حمایت آپ کو حاصل رہے گی؟ یونس خان نے کہا کہ وہ صاف گو آدمی ہیں۔ وہ کسی تنازعہ میں شریک نہیں تھے۔ کپتانی سے ہٹنے کے بعد انہوں نے پریکٹس میں نارمل انداز میں حصہ لیا اب جب وہ کپتان بنے ہیں تو ان کی سوچ واضح ہے کہ جب وہ عام کرکٹر کی حیثیت سے کسی دوسرے کی کپتانی میں کھیل سکتے ہیں تو کسی کرکٹر کو بھی کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ان کی کوشش ہوگی کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں اور کسی کو تکلیف نہ ہو۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ واضخ رہے کہ مشتاق احمد کو میچ فکسنگ کے بارے میں جسٹس قیوم رپورٹ کی تجاویز کے برخلاف اسسٹنٹ کوچ بنایاگیا تھا۔ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں نسیم اشرف نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ میں سیاست برداشت نہیں کرینگے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ڈاکٹر نسیم اشرف کا یونس خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ پلیئر پاورز کے خلاف واضح پیغام سمجھا جاسکتا ہے۔ | اسی بارے میں ڈمی کپتان نہیں بنناچاہتا: یونس05 October, 2006 | کھیل شہریار خان مُستعفی ہو گئے06 October, 2006 | کھیل ’پاکستانی ٹیم میں اختلافات نہیں‘06 October, 2006 | کھیل پاکستان کے نئے کپتان محمد یوسف05 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||