یوسف پر دباؤ کی باتیں بےبنیاد ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی تردید کی ہے محمد یوسف نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دباؤ میں آ کر مذہب تبدیل کیا ہے۔ محمد یوسف نے جن کا پہلے نام یوسف یوحنا تھا کچھ عرصہ قبل عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوسف نے جو کچھ کیا وہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یوسف پر کسی موجودہ یا سابقہ کھلاڑی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔ کرکٹ بورڈ نے ذرائع ابلاغ میں محمد یوسف کے مذہب کی تبدیلی کے بارے میں خبروں کو شرانگیز اور بے بنیاد قرار دیا۔ یوسف پاکستان کے لیے انسٹھ ٹیسٹ میچ اور دو سو دو ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔ یوسف کو مذہب تبدیل کرنے پر اپنے خاندان کی مخالفت کا سامنا ہے۔ انگریزی زبان کے روزنامے ڈیلی ٹائمز نے ان کی والدہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وہ سابق ٹیسٹ کھلاڑی سعید انور کے بھائی کو ’ان کے بیٹے کی زندگی برباد کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||