آفریدی چھاگئے، پاکستان جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی سکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان کی اکیاون رنز سے جیت میں انتہائی اہم ثابت ہوئی۔ ڈربن کے کنگز میڈ میں ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی ناکامی کے بعد سنبھلتے ہوئے نو وکٹوں پر ایک سو اکہتر رنز سکور کرنے والی پاکستانی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کوآخری اوور میں ایک سو بیس رنز پرآؤٹ کر دیا۔ شاہد آفریدی نے صرف سات گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے بائیس رنز بنانے کے بعد لیگ اسپن بولنگ سے صرف انیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کر لیں جو ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی بولر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کے پال کالنگ ووڈ نے گزشتہ سال ساؤتھمپٹن میں سری لنکا کے خلاف بائیس رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ عمر گل نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے پچیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی اننگز میں شاہد آفریدی کے علاوہ یونس خان کے ذمہ دارانہ41 رنز بھی کم اہم نہ تھے۔
جب تیرہویں اوور میں کپتان شعیب ملک کی وکٹ گری تو کنگزمیڈ میں ہونے والی سرگوشیوں میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی ورلڈ کپ کی شکست کو یاد کیا جانے لگا تھا۔ سکاٹش کپتان ریان واٹسن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ دی اور چار اہم وکٹیں جلد حاصل کرکے وہ خود کو بہت مطمئن محسوس کررہے تھے۔ عمران نذیر نو محمد حفیظ اٹھارہ سلمان بٹ نے تیرہ اور شعیب ملک صرف گیارہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اپنے مخصوص انداز میں ٹیم پر موجود دباؤ کو کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یونس خان کی 29 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ کریگ رائٹ تین وکٹوں کے ساتھ سکاٹ لینڈ کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ ماجد حق۔ بلین اور نیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سکاٹ لینڈ کے بیٹسمین کسی بھی لمحے پاکستان کے لیے خطرہ نہ بن سکے صرف اوپنرفریزر واٹس نو چوکوں کی مدد سےچھیالیس رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ بجا طور پر شاہد آفریدی کے حصے میں آیا۔ | اسی بارے میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی میلہ منگل سے شروع 10 September, 2007 | کھیل ٹوئنٹی ٹوئنٹی دھونی کی قیادت میں07 August, 2007 | کھیل بریٹ لی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے لیے تیار20 July, 2007 | کھیل ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ، ایشیا الیون کی فتح05 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||