ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ، ایشیا الیون کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلورمیں ہونے والے ایفرو ایشیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں ایشیا الیون نے افریقہ الیون کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افریقہ الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو نو رنز بنائے جس کے جواب میں ایشیا الیون نے مقررہ ہدف 15.5 اوورزمیں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ایشیا الیون کی جانب سے سری لنکن کھلاڑی تلکارتنے دلشان سنتالیس کے انفرادی سکور کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال بھی تیس رن بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل ایشیا الیون کے بالروں نے افریقہ الیون کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور جنوبی افریقہ کے بوسمین کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابلِ ذکر سکور کرنے میں ناکام رہا۔ بوسمین نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔ وہ باون رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افریقہ الیون کے آٹھ کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا۔ ایشیا الیون کی جانب سے سریسانتھ اور مشرفی مرتضٰی نے دو،دو جبکہ فرویز مہروف،شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ایفرو ایشیا کپ کے تین ایک روزہ میچ چھ ،نو اور دس جون کو بنگلور اور چنئی میں کھیلے جائیں گے۔ | اسی بارے میں کرکٹ کا ایفرو ایشا کپ بچ گیا31 May, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||