BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 May, 2007, 10:13 GMT 15:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ کا ایفرو ایشا کپ بچ گیا
ایفرو ایشیا کپ
ایفرو ایشیا کپ اس سے پہلے سن دو ہزار پانچ میں کھیلا گیا تھا
انڈیا میں اگلے ماہ ہونے والی ایفرو ایشیا کپ سیریز کے ختم ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے اور اب اس کے تین میچ ای ایس پی این سٹار نیٹ ورک پر دکھائے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد اس وقت مشکوک ہو گیا تھا جب اہم کھلاڑیوں کی طرف سے اس میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے بعد نمبس سپورٹس نے ٹورنامنٹ سے علیحدگی کا کہہ دیا تھا۔ ایشیائی کرکٹ کونسل کے سربراہ سید اشرف الحق نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا کہ نمبس سپورٹس کے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔

تین میچوں کی سیریز میں ایشیا کی طرف سے سچن تندولکر، راہول ڈراوڈ، مرلی تھرن، چمندا واس، لیستھ ملنگا اور شعیب اختر حصہ نہیں لے رہے۔ افریقہ کی ٹیم میں گریم سمتھ اور ژاک کالس شامل نہیں ہوں گے۔

ٹورنامنٹ بنگلور اور مدراس میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ آئندہ منگل کو اور اگلے دو میچ نو اور دس جون کو ہوں گے۔

ایشیائی کرکٹ کونسل کے سربراہ نے ان کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو فٹنس کے علاوہ کسی اور وجہ سے ٹورنامنٹ میں نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کو کرکٹ کو اتنا کچھ دیا ہو انہیں کچھ واپس بھی کرنا چاہیے۔

یہ نہیں بتایا گیا کہ ای ایس پی این سپورٹس ٹورنامنٹ کے میچ دکھانے کا کتنا معاوضہ لے رہا ہے لیکن خیال یہی ہے کہ یہ اس سے کم ہوگا جو نمبس سپورٹس نے ادا کرنا تھا۔

ایفرو ایشیا کپ کا خیال پہلی بار سن دو ہزار پانچ میں انڈیا کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ جگموہن ڈالمیا نے پیش کیا تھا اور اس کے میچ نشر کرنے کے حقوق نمبس سپورٹس کو ایک کروڑ بارہ لاکھ ڈالر میں فروخت کیے گئے تھے۔

نمبس نے کہا کہ بڑے کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں اس ٹورنامنٹ میں بہت کم عوامی دلچسپی ہے اور یہ کاروباری لحاظ سے فائدہ مند نہیں تھا۔

نمبس کے فیصلے سے ایک روز قبل ہی زی ٹی وی نے جنوبی افریقہ اور انڈیا کے درمیان آئرلینڈ میں ہونے والی تین میچوں کی سیریز دکھانے سے معذرت کر دی تھی۔ زی ٹی وی میچوں کی نشریات کے معاوضے کے از سر نو تعین کے بغیر دور درشن کے ساتھ مِل کر پروگرام دکھانے پر تیار نہیں تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد