BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 July, 2007, 10:04 GMT 15:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بریٹ لی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے لیے تیار
بریٹ لی (فائل فوٹو)
بریٹ لی نویں عالمی کپ میں شرکت نہیں کر سکے تھے
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

اس سال ویسٹ انڈیز میں ون ڈے میچوں کے نویں عالمی کپ کی فاتح ٹیم کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا ایک اور موقع ملے گا۔

تاہم اس مرتبہ تیس رکنی سکواڈ کی تعداد کم کرکے پندرہ کردی گئی ہے۔ ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں 14 سے 24 ستمبر کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلوی چیف سلیکٹر اینڈریو ہیلڈچ کا کہنا تھا:’ آسٹریلیا کی ٹیم کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا زیادہ موقع تو نہیں ملا ہے تاہم بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اس قسم کے میچ کھیلنے میں کوئی دشواری ہو گی‘۔

آسٹریلوی ٹیم کے پیس بالر بریٹ لی ٹخنے کی چوٹ کے بعد مکمل فٹ ہوکر سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔وہ اس سال ویسٹ انڈیز میں ہونے والے عالمی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے تھے جس میں ان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ گلن میگراہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کا دوبارہ موقع ملا ہے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کیمرون وائٹ شرکت نہیں کرسکیں گے۔ سمرسٹ میں ان کے بنائے 141 رنز ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے۔

اینڈریو ہیلڈچ کا کہنا تھا کہ بریٹ لی کی ٹیم میں واپسی بڑی خوش آئند ہے۔ وہ پوری طرح سے فٹ اور ٹیم میں ایک بار پھر اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

انڈیا میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے بھی آسٹریلوی سکواڈ کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چودہ رکنی سکواڈ میں بریڈ ہیڈن شامل نہیں ہیں۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی سکواڈ:

رکی پونٹنگ (کپتان)، ایڈم گلکرسٹ، ناتھن بریکن، سٹوِئٹ کلارک، مائیکل کلارک، بریڈ ہیڈن، میتھو ہیڈن، بریڈ ہوج، بریڈ ہوگ، مائیکل ہسی، میچل جونسٹن، بریٹ لی، اینڈریو سمنڈز، شان ٹیٹ اور شان واٹسن۔

25 ستمبر سے 21 اکتوبر۔ دورۂ انڈیا کے لیے آسٹریلوی ٹیم:

رکی پونٹنگ (کپتان)، ایڈم گلکرسٹ، ناتھن بریکن، سٹارٹ کلارک، مائیکل کلارک، میتھو ہیڈن، بریڈ ہوج، بریڈ ہوگ، مائیکل ہسے، میچل جونسٹن، بریٹ لی، اینڈریو سمنڈز، شان ٹیٹ اور شان واٹسن۔

بریٹ لیآسٹریلیا پریشان
بریٹ لی کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار
ایڈم گلکرسٹایڈم گلکرسٹ
رنز بنانا جس کے لیے ایک مذاق ہی ہے
آسٹریلوی شائقینوجہ کیا ہے؟
’ آسٹریلیا عالمی کرکٹ کا امریکہ ہے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد