بریٹ لی کوچوٹ، آسٹریلیا فکر مند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے فاسٹ بالر بریٹ لی کو ورلڈ کپ کی تیاری کے دوران ٹخنے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔ تیس سالہ بریٹ لی کو یہ چوٹ فیلڈنگ کی ٹریننگ کے دوران لگی۔ ابتدائی طور پر ان کے بائیں ٹخنے کے سکین سے فریکچر یا کسی دیرپا چوٹ کا پتہ نہیں چلا۔ تاہم یہ بات حتمی ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی چیپل ہیڈلی سیریز کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ کے لیے مائیکل جانسن کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان۔ بلے باز مائیکل کلارک کی ٹیم میں شمولیت بھی کولہے کی چوٹ کے باعث مشکوک ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی عالمی کپ سے پہلے تیاریوں کے دوران اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔ ٹیم کے وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے رہے اور نہ ہی وہ عالمی کپ کے ابتدائی مرحلے میں حصہ لیں گے۔ رکی پونٹنگ آرام کر رہے ہیں اور اینڈریو سمنڈز زخمی ہیں۔ | اسی بارے میں مقابلہ سر پر مگر کھلاڑی زخمی 09 June, 2006 | کھیل زخمی شعیب کی جگہ شاہد نذیر08 June, 2006 | کھیل سچن زخمی، ون ڈے سیریز سے باہر 22 March, 2006 | کھیل مائیکل وان زخمی ہوگئے07 November, 2005 | کھیل پیٹرسن زخمی ہو کر وطن واپس13 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||