BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 September, 2007, 01:42 GMT 06:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹائیگرز چھائے لیکن جیتا جنوبی افریقہ
گریم سمتھ
گریم سمتھ نے ایک عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 41 رنز بنائے
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان ملک جنوبی افریقہ نے گروپ اے میں دونوں کے دونوں میچ جیت لیے ہیں۔ اتوار کو کیپ ٹاؤن میں ہونے والے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

بنگلہ دیشی ٹائیگرز نے کھیل کا آغاز بہت جارحانہ انداز سے کیا اور چار اوورز میں ہی پچاس رنز بنا ڈالے۔ لیکن تیز کھیل کا ایک نقصان تین وکٹ کھونے کی صورت میں ہوا۔

آفتاب احمد نے چودہ گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چھتیس رنز بنائے۔ تاہم یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور بنگلہ دیش کی ساری ٹیم 144 کے سکور پر بیس اوورز مکمل ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کپتان گریم سمتھ نے بہت مضبوط اننگز کھیلی اور 41 رنز بنائے۔ ان کے ہمراہ ایلبی مورکل نے بھی 41 رنز بنائے۔ میچ کی فیصلہ کن شاٹ جسٹن کیمپ نے انیسویں اوور میں ایک چھکے کی صورت میں لگائی اور اس طرح جنوبی افریقہ یہ میچ سات وکٹ سے جیت گیا۔

جیف لاسنٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
پاکستان کو چمپیئن بنانے کے لیے لاسن پُرامید
وریندر سہواگ ’جوش کے ساتھ ہوش‘
’پاک بھارت میچ کھیل ہے لڑائی نہیں‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد