BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 September, 2007, 19:37 GMT 00:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا نے پاکستان کو ہرا دیا

انڈیا کی ٹیم
انڈیا کے کھلاڑی گراؤنڈ میں فتح کی خوشی منا رہے ہے

پاک بھارت کرکٹ کی روایتی سنسنی خیزی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے عروج پر دکھائی دی جب فتح کے لیے142 رنز کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم آخری گیند پر جیت کے لیے درکار ایک رن بنانے میں ناکام رہی اور میچ ٹائی ہوگیا جسے فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس کی طرز پر ’بال آؤٹ‘ کا طریقہ اپنایا گیا جس میں پانچ مختلف بولرز کو پانچ گیندیں دی گئیں جس میں سب سے زیادہ تین مرتبہ وکٹ کو ہٹ کرنے پر بھارتی ٹیم جیت گئی۔

سہواگ، ہربھجن اور اتھپا نے کامیابی سے گیندیں اسٹمپس کو ہٹ کیں لیکن شاہد آفریدی، عمر گل اور یاسرعرفات وکٹیں اڑانے میں ناکام رہے۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم اسی صورت میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوسکتی تھی اگر پاکستانی ٹیم یہ میچ 14 اعشاریہ چار اوورز میں میچ جیت لیتی لیکن اس دلچسپ نتیجے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔

پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی کھل کر سامنے آئی ۔ صرف مصباح الحق نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔ وہ ٹیم کو جیت کے قریب بھی لائے لیکن آخری گیند پر رن آؤٹ ہوکر اسے جیت سے دور بھی لے گئے۔

محمد آصف
محمد آصف نے ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین بولنگ کی ہے

اس سے قبل شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ دی تو محمد آصف نے چار وکٹیں حاصل کرکے بھارتی کیمپ میں مایوسی پھیلادی۔ بھارتی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر141 رنز بناسکی۔

گوتم گمبھیر بغیر کوئی رن بنائے محمد آصف کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ وریندر سہواگ پانچ رنز پر بولڈ ہوئے۔ یوراج سنگھ ایک رن پر شعیب ملک کو کیچ دے گئے۔ دنیش کارتھک گیارہ رنز پر بولڈ ہوئے تو بھارت کا اسکور صرف36 رنز تھا۔

رابن اتھپا نے چار چوکوں اور دو چھکوں سے مزین نصف سنچری سے بھارت کی مشکلات کم کیں۔ وہ پچاس رنز بناکر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوکر سہیل تنویر کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی پہلی وکٹ بنے۔

عرفان پٹھان نے شاہد آفریدی کو دو چھکے لگائے لیکن پاکستانی پٹھان نے انہیں اگلی ہی گیند پر بیس کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا۔ ہربھجن اور اگرکار کی وکٹیں جلد گرنے کے بعد رنز کی رفتار بھی تھم گئی۔

محمد آصف نے صرف18 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جو ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سب سے بہترین بولنگ ہے۔ انہوں نے صرف دو دن قبل اسی کنگز میڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف چار وکٹیں19 رنز دے کر حاصل کی تھیں۔

انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

دوسری طرف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی ہے۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف پورا کر لیا۔

انگلینڈ کی طرف سے صرف اینڈریو فلنٹاف ہی 31 رنز بنا سکے۔ جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم گلکرسٹ نے 45 اور 67 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے۔

اس طرح آسٹریلیا نے آسانی کے ساتھ یہ ہدف 14.5 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔

تاہم انگلینڈ کی ٹیم پھر بھی سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

جیف لاسنٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
پاکستان کو چمپیئن بنانے کے لیے لاسن پُرامید
وریندر سہواگ ’جوش کے ساتھ ہوش‘
’پاک بھارت میچ کھیل ہے لڑائی نہیں‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد