BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 September, 2007, 13:37 GMT 18:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

محمد حفیظ
اوپنر سلمان بٹ اور محمد حفیظ نے94 رنز سے شاندار آغاز کیا
محمد حفیظ کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی نے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں پانچ وکٹوں کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ہفتے کے روز پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی۔
سنچورین کے اسی میدان میں جہاں جمعرات کو شعیب اختر تنازعے نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاری کو زبردست متاثر کیا تھا، وارم اپ میچ کے دوران اس کی کارکردگی دیکھ کر ایسا لگا کہ وہ اس واقعے کو بھلا چکی ہے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر162 رنز بنائے۔ اپل تھارنگا اور سنتھ جے سوریا نے پانچ اوورز میں45 رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا لیکن تھارنگا کے 30 اور جے سوریا کے27 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بولرز 80 رنز پر سری لنکا کی چار اہم وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جیہان مبارک نے 42 رنز بناکر سری لنکا کا اسکور 162 تک پہنچانے میں مدد دی۔

محمد آصف نے جو شعیب اختر کے بیٹ سے زخمی ہونے کے سبب زمبابوے کے خلاف وارم میچ نہیں کھیل سکے تھے ایک وکٹ حاصل کی اور محمد حفیظ نے18 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

اوپنر سلمان بٹ اور محمد حفیظ نے94 رنز کے شاندار آغاز سے جیت کی بنیاد رکھ دی۔ حفیظ نے45 اور سلمان بٹ نے51 رنز بنائے۔ کپتان شعیب ملک جنہوں نے زمبابوے کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی ناقابل شکست 34 رنز بنا کر ٹیم کوانیسویں اوور میں جیت سے ہمکنار کر دیا۔

پاکستانی ٹیم منگل کی صبح ڈربن روانہ ہوگی جہاں وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد