BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 September, 2007, 08:37 GMT 13:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف کی پٹائی پر شعیب کی چھٹی

شعیب اختر اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کے تنازعات میں ملوث رہے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شعیب اختر کو فوری طور پر جنوبی افریقہ سے واپس پاکستان بھیج دیا ہے۔ شعیب اختر نے جمعرات کو ڈریسنگ روم میں مبینہ طور پرتلخ کلامی کے بعد ساتھی بولر محمد آصف کو بیٹ مارکر زخمی کردیا تھا۔

بورڈ نے شعیب اختر کی جگہ متبادل کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں محمد سمیع کا نام لیا جا رہا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان صلاح مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ شعیب اختر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے مطابق شعیب اختر کو پہلی دستیاب فلائٹ سے جنوبی افریقہ سے واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی جنوبی افریقہ سے واپسی پر ٹیم منیجمنٹ کی رپورٹ پر مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

متبادل کھلاڑی کے بارے میں آئی سی سی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم منیجمنٹ نے ابھی تک آئی سی سی سے باضابطہ درخواست نہیں کی ہے۔ ’اگر درخواست موصول ہوئی تو اسے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کے سپرد کردیا جائے گا جو حالات و واقعات کی بنیاد پر متبادل کھلاڑی کے بارے میں فیصلہ دے گی۔‘

واضح رہے کہ عام حالات میں صرف اس کھلاڑی کا متبادل کھلاڑی بھیجا جا سکتا ہے جو ان فٹ ہو جائے۔

شعیب اختر اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کے تنازعات میں ملوث رہے ہیں اور کئی مرتبہ ان کے خلاف بورڈ کارروائی کرتا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد