جارحانہ سوچ اچھی بات ہے: شعیب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جیف لاسن ٹیم میں جارحانہ سوچ لانا چاہتے ہیں تو یہ ایک اچھی سوچ ہے اور کوئی بھی کھلاڑی جتنا بھی ذہنی طور پر مضبوط ہوگا اس کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ شعیب ملک نے کہا کہ نئے کوچ اور ٹرینر کے ساتھ سیکھتے انہیں دو دن ہوئے ہیں اور صحیح اندازہ تو میچز کے دوران ہو گا لیکن ان دو دنوں میں اندازہ ہوا کہ جیف لاسن کافی جارحانہ سوچ رکھتے ہیں۔ کھلاڑی ان سے جوش اور جذبے سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور نئے فٹ نس کوچ کی سخت تربیت کو بھی کھلاڑی شوق اور لگن سے حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک واضح فرق آیا ہے جو محسوس ہو رہا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ اس گرمی میں بھی کھلاڑی ٹرینگ کر رہے ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ کھلاڑی کافی فٹ ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے کنیا میں ٹورنامنٹ سے فائدہ ہو گا کیونکہ کنیا میں وکٹیں اور آب و ہوا جنوبی افریقہ سے ملتی جلتی ہے اور وہاں کھیل کر ہم حالات سے مسابقت پیدا کر لیں گے۔ شعیب ملک نے کہا کہ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کسی ٹیم کو آسان یا مشکل حریف نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ٹونٹی ٹونٹی اوورز کے میچ میں کسی ایک اچھے بالنگ سپیل سے یا دو بیٹس مینوں کی اچھی بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے اس لیے اس میں کافی محنت درکار ہوتی ہے اور کسی ایک بال پر بھی آپ ڈھیلے نہیں ہو سکتے۔ شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ کہ انہیں انڈین لیگ کی جانب سے پیشکش ہوئی ہے لیکن وہ یہ نہیں بتانا چاہتے کہ انہیں کتنے پیسوں کی پیشکس ہوئی انہوں نے محاررتا کہا کہ جس جگہ جانا ہی نہیں اس کا راستہ کیا پوچھنا۔ شعیب ملک نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں اور وہ پاکستان ہی کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔ |
اسی بارے میں انڈین لیگ، سری لنکا کی وارننگ11 August, 2007 | کھیل کرکٹ لیگ: انڈیا میں تنازعہ جاری05 August, 2007 | کھیل انڈین کرکٹ لیگ ناقابل قبول02 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||