BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 August, 2007, 15:03 GMT 20:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یوسف کا متبادل یوسف ہی ہے‘

رمیز راجہ
’ورلڈ کپ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مناسب پلیٹ فارم نہیں ہے‘
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے محمد یوسف کو ڈراپ کیے جانے پر سلیکٹرز سخت تنقید کی زد میں آئے ہیں اور سابق کرکٹرز نے اس فیصلے کو مضحکہ خیز اور میرٹ کے خلاف قرار دیا ہے۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرٹ پر محمد یوسف کی سلیکشن یقینی تھی کیونکہ اس وقت وہ اپنے عروج پر دکھائی دیتے ہیں۔ اگر سلیکٹرز نے انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا تو انہیں قومی کیمپ سے پہلے ہی بتا دیتے کہ وہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے ان کے پلان میں فٹ نہیں ہو رہے ہیں۔ ایک بڑے کھلاڑی کے ساتھ اس طرح کا سلوک زیب نہیں دیتا‘۔

رمیزراجہ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ میں یہ ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ عظیم کرکٹرز کو ان کے کیرئر کے اختتامی دنوں میں اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کی غیرموجودگی میں پاکستانی بیٹنگ کو محمد یوسف کی اشد ضرورت تھی باالخصوص جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم تجربہ کار بیٹسمینوں کے ہوتے ہوئے مشکلات سے دوچار رہی ہے۔ ان کے بقول ورلڈ کپ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مناسب پلیٹ فارم نہیں ہوسکتا اور اس کے لیے دو طرفہ سیریز ہوتی ہیں جن میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جاتا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ان کے خیال میں محمد یوسف کا متبادل کوئی اور نہیں محمد یوسف ہی ہیں۔

محمد یوسف
محمد یوسف کے پاس ایک سال میں سب زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے

انہوں نے کہا کہ وہ عبدالرزاق کو ڈراپ کیے جانے کے فیصلے سے بھی متفق نہیں ہیں کیونکہ ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں تجربہ کار کھلاڑی کی ضرورت ہوتی ہے اور یاسرعرفات کے مقابلے میں وہ عبدالرزاق کو ہی ترجیح دیں گے جو دراصل ون ڈے کے کارآمد کھلاڑی ہیں۔

سابق کپتان عامرسہیل کے خیال میں اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل کا ڈھونڈورا پیٹ رہا ہے تو اسے ورلڈ کپ کے بعد ہی اس پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کرلینا چاہیے تھا۔

عامرسہیل نے کہا کہ محمد یوسف کو ڈراپ کرنا ہی تھا تو ان کی جگہ پر کسی نوجوان کو موقع دیا جاتا لیکن مصباح الحق کی سلیکشن ان کے نزدیک حیران کن ہے۔

پاکستانی اخبارات نے بھی بدھ کی اشاعت میں محمد یوسف اور عبدالرزاق کو ڈراپ کیے جانے کی خبر شہ سرخیوں میں شائع کی ہے۔ ایک اخبار نے سرخی لگائی ہ ’ماضی کے کارنامے فراموش، یوسف اور رزاق باہر‘۔

واضح رہے کہ محمد یوسف نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ کے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد