BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ مل گئے

بیس کرکٹرز میں شعیب ملک، محمد یوسف، یونس خان، شعیب اختر، شاہد آفریدی، عمرگل، عبدالرزاق اور محمد آصف کیٹیگری اے میں شامل ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے حوالے کردیئے ہیں۔ یہ کنٹریکٹ چھ ماہ کے مختصر وقت کے لئے دیئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے جن بیس کرکٹرز کو چنا ہے ان میں شعیب ملک، محمد یوسف، یونس خان، شعیب اختر، شاہد آفریدی، عمرگل، عبدالرزاق اور محمد آصف کیٹیگری اے میں شامل ہیں۔

کیٹیگری بی میں سلمان بٹ، محمد سمیع، عمران فرحت، محمد حفیظ، یاسرحمید، دانش کنیریا اور کامران اکمل کو رکھا گیا ہے جبکہ سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں میں عمران نذیر، راؤ افتخار، فیصل اقبال، مصباح الحق اور یاسرعرفات شامل ہیں۔

اے کیٹیگری کے کرکٹر کو ماہانہ ڈھائی لاکھ روپے، بی کیٹیگری کے کرکٹر کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور سی کیٹیگری کے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے بی بی سی کو بتایا کہ پندرہ کرکٹرز کو جمعہ کے روز بریفنگ کے بعد کنٹریکٹ کی کاپیاں دے دی گئیں۔

 شفقت حسین نغمی سے جب سوال کیا گیا کہ اس کا تعلق انڈین کرکٹ لیگ کی طرف سے کچھ کرکٹرز کو دی جانے والی پیشکش سے تو نہیں تو مسٹر نغمی نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر انڈین لیگ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتا

عبدالرزاق بیماری کے سبب موجود نہیں تھے محمد یوسف والدہ کی طبیعت خراب ہوجانے کے بعد لاہور چلے گئے تھے جبکہ تین کرکٹرز یونس خان، یاسرعرفات اور دانش کنیریا اس وقت کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ کرکٹرز نے اسی وقت کنٹریکٹ پر دستخط کردیئے جبکہ جنہوں نے دستخط نہیں کئے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ چند روز میں دستخط کردیں۔

شفقت حسین نغمی نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے کہنے پر کنٹریکٹ میں ان کے لیے مراعات میں کچھ اضافہ کیا گیا ہے۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ اس کا تعلق انڈین کرکٹ لیگ کی طرف سے کچھ کرکٹرز کو دی جانے والی پیشکش سے تو نہیں تو مسٹر نغمی نے کہا کہ بریفنگ کے دوران انڈین لیگ پر بات نہیں ہوئی کیونکہ بقول ان کے کوئی بھی کرکٹر انڈین لیگ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ذرائع کے مطابق کچھ کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ پر فوری طور پر اس لیئے دستخط نہیں کیے ہیں کہ وہ اس کی بعض شقوں سے مطمئن نہیں اوروہ انڈین لیگ کی پرکشش پیشکش پر بھی غور کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے والے کرکٹرز پر پابندی کا اعلان کرچکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد