BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 August, 2007, 22:48 GMT 03:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈین لیگ: کرکٹرز کے قانونی مشورے

 انضمام الحق
انضمام الحق انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے کی پیشکش کی تصدیق کر چکے ہیں
اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ لیگ میں کھیلنے کی پرکشش پیشکش پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا سخت مؤقف سامنے آنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کچھ کرکٹرز نے قانونی ماہرین سے صلاح مشورے کیے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کرکٹرز جنہیں بھارتی کرکٹ لیگ کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سے ملاقات کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جس میں وہ قانونی پہلوؤں کو سامنے رکھ کر انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے کے لیے انہیں کی جانے والی پیشکش کے بارے میں بات کریں گے۔

ان کرکٹرز کا یہ کہنا ہے کہ اگر دیگر پاکستانی کرکٹرز کاؤنٹی کرکٹ کھیل سکتے ہیں تو انہیں بھی بیرون ملک جا کر کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ کسی کرکٹر کو انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے روکا نہیں جائے گا لیکن ایسا کرکٹر پاکستانی ٹیم میں منتخب نہیں ہو سکے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے کی پیشکش کی تصدیق کر چکے ہیں لیکن کسی دوسرے پاکستانی کرکٹر نے باقاعدہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اسے انڈین لیگ کھیلنے کی آفر ہوئی ہے۔

انڈین لیگ کے سربراہ کپل دیو بھی رازداری کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ بتانے کے لیے تیار نہیں کہ کن پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جمعہ ہی کو بیس منتخب کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے والا ہے لیکن پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے انڈین لیگ کھیلنے کی پیشکش پر ان کی دلچسپی پاکستانی کرکٹ کو ایک نئے بحران سے دوچار کر سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد