BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 July, 2007, 10:08 GMT 15:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ

یونس خان
یونس خان کےعلاوہ دانش کنیریا اور یاسرعرفات ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہیں
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ممکنہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے یورین سمپلز جمع کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

اب یہ تمام سمپلز ملائشین لیبارٹری میں بھیجے جائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے ستائیس کھلاڑیوں نے جن میں ڈوپ ٹیسٹ تنازعہ کے اہم کردار شعیب اختر اور محمد آصف بھی شامل ہیں، پیر اور منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن کے ڈاکٹر سہیل سلیم کی نگرانی میں یورین سمپلز جمع کرا دیے۔

ممکنہ تیس کھلاڑیوں میں سے تین یونس خان، دانش کنیریا اور یاسرعرفات ان دنوں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور ان کے نمونے تاحال حاصل نہیں کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا یہ مشکل کام ہے۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی اور صرف اتنا کہا کہ تینوں کے بارے میں آپ کو چند روز میں اچھی خبر ملے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی کے تلخ تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان سے قبل ممکنہ کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ سال پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج اس وقت موصول ہوئے تھے جب وہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا اعلان کر چکا تھا اور اس ٹیم کے دو ارکان شعیب اختر اور محمد آصف کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے نتیجے میں بورڈ کو ان دونوں بولرز کو وطن واپس بلانا پڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر اور محمد آصف کو اپنے قائم کردہ کمیشن کے ذریعے ڈوپنگ کا مرتکب ہونے کی پاداش میں دو اور ایک سال کی پابندی کی سزا دی تھی لیکن بعد میں بورڈ ہی کے قائم کردہ اپیل ٹریبونل نے دونوں بولرز کو بری کردیا تھا۔

یہ فیصلہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی( واڈا ) کے لئے ناقابل قبول تھا جس نے اس فیصلے کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ یہ عدالتی جنگ جیت گیا۔

شعیب اختر اور محمد آصف ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ ٹیم میں بھی شامل تھے لیکن ٹیم کی ویسٹ انڈیز روانگی کے وقت پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں بولرز کو یہ کہہ کر دستبردار کرا لیا تھا کہ وہ فٹ نہیں ہیں جس نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا کہ بورڈ نے فٹنس نہیں بلکہ یہ جانتے ہوئے کہ ممنوعہ ادویات کا اثر بدستور دونوں بولرز کے جسم میں موجود ہے، انہیں ورلڈ کپ کھیلنے سے دور رکھا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے تمام ٹورنامنٹس میں ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد