BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 July, 2007, 12:25 GMT 17:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میں پوری طرح فٹ ہوں:شعیب اختر

فاسٹ بولر شعب اختر
شعیب کے مطابق وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں
پاکستان کے فاسٹ بولر شعب اختر نے کہا ہے کہ وہ پوری طرح سے فٹ ہیں اور موقع ملنے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ساتھ ٹیلی فون پرایک خصوصی بات چیت میں انہوں نے ستمبر ميں ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بارے میں کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے پاس ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ٹیسٹ میچوں کے بنسبت زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان کے کھلاڑیوں کو زیادہ’ سوٹ ‘ کرتے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ فی الوقت پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے اور انہیں کس کھلاڑی سے سب سے زيادہ امید ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی ٹیم کے پاس رزاق ،شعیب ملک اور عمران عظیم جیسے بہترین کھلاڑی ہیں اور ان سے مجھے پوری امیدیں ہیں‘۔

راول پنڈی اکسپریس کہے جانے والے شعب اختر کو گزشتہ ہفتے ہی ڈوپنگ کے کیس سے نجات ملی ہے کورٹ آف آربیٹریشن فار سپورٹس نے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس ميں شعب اختر اور محمد آصف پرعائد پابندی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ یہ معاملہ اس کے دائرے سے باہر ہے۔

ڈوپنگ کیس کے رونما ہونے کے بعد شعب اختر پر دو برس کی پابندی ‏عائد کی گئی تھی جسے بعد میں متنازعہ طریقہ سے واپس لے لیا گیا تھا۔

تمام تنازعات کے بعد شعب چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ لیکن اب بقول ان کے وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ لیکن اب ٹوئنٹی ٹوئنٹی سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سبھی کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹسٹ کروانے کی بات کہی ہے۔ اس اقدام پر شعب کہتے ہیں کہ ’ بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا مجھے وہ منظور ہوگا‘۔

اسی بارے میں
علاج یا ڈوپ یاترا؟
06 March, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد