کراچی میں کرکٹ کیمپ شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا تیسرا مرحلہ جمعہ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگیا۔ فاسٹ بولر شعیب اختر نے پہلے دن کیمپ میں رپورٹ نہیں کی۔ ان کے بارے میں ٹیم کے منیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ ان کی غیرحاضری کی وجہ ذاتی نوعیت کی تھی وہ ہفتے کو ایکشن میں نظرآئیں گے۔ کراچی کے کیمپ میں چھبیس کھلاڑی شریک ہیں جن کے درمیان گیارہ ٹونٹی ٹونٹی میچز ہوں گے۔ پہلے دن کے پہلے میچ میں سلمان بٹ الیون نے شعیب ملک الیون کو شکست دیدی جس میں سلمان بٹ کی شاندر سنچری قابل ذکر تھی۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تینوں سلیکٹرز صلاح الدین صلو، شفقت رانا اور سلیم جعفر بھی کیمپ میں موجود رہیں گے۔ طلعت علی کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ میچز سے کھلاڑیوں کو عالمی مقابلے کی تیاری میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے کوچ جیف لاسن انیس یا بیس اگست کو پاکستان پہنچ رہے ہیں اس وقت تک پاکستانی ٹیم کا اعلان ہوچکا ہوگا اور منتخب کھلاڑی نئے کوچ کےساتھ مختصر کیمپ میں شریک ہونگے۔ ٹیم کے منیجر کے مطابق ورلڈ کپ کی شکست اور باب وولمر کی موت کو بھلاکر ٹیم اب آگے کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اس ضمن میں کھلاڑیوں سے تفصیلی بات ہوئی ہے وہ بھی اس بات کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف جیت خوش آئند تھی۔
طلعت علی نے کہا کہ کیمپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کے یورین سمپل بھی اکٹھے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے تمام ممکنہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرا رہا ہے تا کہ ماضی کی طرح اسے پریشانی سے دو چار نہ ہونا پڑے۔ گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کے بھارت پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوئے تھے جس پر اسے شعیب اختر اور محمد آصف کو وطن واپس بلانا پڑا تھا۔ | اسی بارے میں کرکٹ کوچ، لاسن بھی امیدوار19 June, 2007 | کھیل کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے انٹرویو17 June, 2007 | کھیل نئے کرکٹ کوچ کے لیے اشتہار24 April, 2007 | کھیل کرکٹ اور پاکستانی سٹے باز31 March, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی25 March, 2007 | کھیل ’پاکستان، کرکٹ کو نشانہ نہ بنائیں‘24 March, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ کے سات ہنگامہ خیز ماہ23 March, 2007 | کھیل ’کرکٹ بورڈ کا رویہ بزدلانہ ہے‘13 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||