BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 March, 2007, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ اور پاکستانی سٹے باز

سٹہ بازی
پاکستان میں سٹہ بازوں کی کئی دکانیں لاہور میں ہیں
لاہور میں ایک مکان کی چھت پر بنائے گئے کمرے میں ہر طرف موبائل فون بکھرے پڑے ہیں۔ کمرے میں چار آدمی موجود ہیں اور کونے میں ٹی وی پر کرکٹ چل رہا ہے۔

موبائل فونز کی مختلف رنگ ٹونز سے نئے داؤ لگتے ہیں۔ ہر کال کو ٹیپ ریکارڈر پر ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک آدمی شرط پر لگائی گئی رقم اور منافع کی رقم کو لکھتا جا رہا ہے۔

اس غیر قانونی سٹے بازی کی دکان سے ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے کھیل پر لاکھوں روپے داؤ پر لگائے جا رہے ہیں۔

کمرے کے دوسرے کونے میں پڑے کالے رنگ کے ایک بڑے فون سیٹ کا سپیکر کھلا ہوا ہے۔ جہاں سے اس سٹے بازی کا سربراہ موبائل فونز سے پورے شہر میں چلنے والے اپنے کارو بار کی نگرانی کرتا رہتا ہے۔

پاکستان میں سٹے بازی شاید غیر قانونی ہو لیکن یہ ایک بہت بڑا کاروبار ہے اور جدید موبائل ٹیکنالوجی نے اس کے خلاف کارروائی کو تقریبا نا ممکن بنا دیا ہے۔

ورلڈ کپ اس کاروبار کے لیے سنہرا موقع ہوتا ہے جس میں ہر میچ کے نتائج پر سٹہ لگایا جاتا ہے۔ ورلڈ کپ میں جب پاکستانی ٹیم کو نو آموز آئرلینڈ نے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا تو فکسنگ کے متعلق مختلف باتیں سامنے آئیں۔

News image
 میرا خیال ہے کہ وولمر کو مافیا نے قتل کیا
مسٹر سی

سٹہ بازی کے خلاف عالمی کرکٹ کونسل کی کوششوں کے باوجود سٹہ لگانے میں اتنی بڑی رقوم لگی رہتی ہیں کہ میچ پر اثر انداز ہونا بڑے بڑوں کے مفاد
میں ہوتا ہے۔

لاہور میں سٹے بازی کا کاروبار کرنے والے ایک شخص جن کی شناخت یہاں ہم مسٹر سی کے نام سے کریں گے، کہتے ہیں: ’لوگ ہمیں فون کر کے کسی بھی گیند پر پانچ لاکھ روپے کی شرط لگاتے ہیں۔ اگر وہ گیند ان کی شرط کے مطابق نہیں ہوتی تو وہ پانچ لاکھ ہمیں دینے کے پابند ہیں‘۔

وولمرکو آخر کیا ہوا؟اس سوال کے بارے میں ہر کسی کی طرح مسٹر سی کا بھی اپنا خیال ہے۔

وہ کہتے ہیں: ’میرے خیال میں وولمر کو مافیا نے قتل کردیا لیکن پھر بھی ہمیں رپوٹس کا انتظار کرنا چاہیے‘۔

ان کے مطابق مافیا صرف پاکستان اور انڈیا میں نہیں ہر طرف پھیلا ہوا ہے یہاں تک کہ وہ دبئی اور انگلینڈ میں بھی موجود ہے۔

پاکستان کے نئے کوچ بننے کے لیے جن لوگوں کا نام لیا جا رہا ہے ان میں عاقب جاوید بھی ایک ہیں۔ عاقب بھی کرکٹ میں سٹے بازی کا اعتراف کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا:’میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کرکٹ میں سٹہ بازی نہیں ہوتی کیونکہ کہیں نہ کہیں یہ ہوتی ہے‘۔

قومی ٹیم کے یوتھ کوچ عاقب جاوید کے مطابق جب ٹیم میچ ہار گئی تو شائقین کو صدمہ ہوا اور وہ بہت غصے میں تھے تاہم باب وولمر کے قتل کے بعد حالات بدل گئے ہیں اور لوگوں کا غصہ ہمدردانہ احساسات میں بدل گیا ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے: ’یہ تمام قیاس آرائیاں ہیں لیکن آپ باب وولمر کے قتل کو میچ فکسنگ سے نہیں جوڑ سکتے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد